اشتقاق
’’كَمِلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْتِکْمال
تکمیل، حد کمال پر رسائی، پورا ہونا
اَکْمَل
کامل ترین، جو کمال میں سب سے زیادہ ہو
اَکْمَلِیَّت
کمال کی آخری منزل، کامل ترین ہونا، جامعیت
تَک٘مِلَہ
تتمہ، ضمیمہ، (کتاب وغیرہ کا) وہ حصہ جس سے اس کی تکمیل ہو جائے
تَکَمُّلی
تکمل سے منسوب، مکمل کرنا، تکمیل
تَکْمِیْل
(ریاضی) تفاعل کا تکملہ معلوم کرنے کا عمل
مُتَکَمِّل
پورا کرنے والا ، مکمل کرنے والا ۔
مُسْتَکْمِل
کمال چاہنے والا، تکمیل طلب، تکمیل چاہنے والا
مُکَمِّل
تکمیل کرنے والا ، (ناقص کو) پورا کرنے والا ۔
مُکَمَّل
تکمیل کیا گیا، پورا کیا ہوا، جس میں نقص نہ ہو، کل پر حاوی (ناقص کی ضد)
کامِل
جس میں اپنی نوع کے جزئیات کے اعتبار سے کوئی نقص وغیرہ نہ ہو، مکمل، پورا، تمام
کاملِاً
پورے طور پر، اول سے آخر تک، پورا پورا، اچھی طرح سے، مکمل طور پر
کَمالِیَت
کامل ہونے کی حالت، کاملیّت