زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
اشتقاق
’’غَزَلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
غَزَل
۱. لغوی معنی عورتوں کے ساتھ بات چیت اور عشق بازی ، (شاعری) وہ صنف سخن جس میں عموماً حُسن و عشق ، وصال و فراق . شراب و شباب ، یاس و حرماں اور تصوّف و معرفت وغیرہ کی باتیں کہی جائیں لیکن غزل کے اس حد بندی کی پابند نہیں رہی ، اب اس میں ہر قسم کے موضوعات و مسائل نظم کیے جاتے ہیں غزل ہر بحر میں کہی جاتی ہے ، اس کا ہر شعر عموماً جداگانہ مضمون کا حامل ہوتا ہے ، اس کا پہلا شعر مطلع کہلاتا ہے جس کے دونوں مصرعے ہم ردیف اور ہم قافیہ ہوتے ہیں ، باقی اشعار کے مصرع ثانی میں قافیہ ہوتا ہے ، آخری شعر میں جس میں شاعر کا تخلّص ہو مقطع کہلاتا ہے ، سب سے عمدہ شعر کو شاہ بیت کہتے ہیں.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔