اشتقاق
’’دَفَعَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِنْدِفاع
الگ ہونا، علیحدہ ہو جانا، دور ہونا
دافِع
دفع کرنے والا، (دکھ درد وغیرہ) دور کرنے والا، مٹانے والا، باز رکھنے والا
دافِعَہ
(طِب) وہ قوّت جو فضلاتِ غذا کو جسم سے خارج کرتی ہے. دفع کرنے کی قوت ؛ دواے مُسْہل .
دِفاعی
مخالف سے بچاؤ، دشمن کے حملہ سے مدافعت، حفاظنی
دَفْع
سائنسی عمل میں کیمیاوی اور طبیعیاتی بچاؤ، حفاظت، مزاحمت
دَفْعَتاً
اچانک، یکایک، یکبارگی، ناگہانی
دَفْعِیَّہ
دفع کرنے کی تدبیر یا صورت ، روکنے کا وسیلہ ؛ توڑ.
مُدافَع
جو روکا جائے، جس کی مخالفت کی جائے
مُدافِعانَہ
دفاع کرتے ہوئے، دفاعی انداز یا نوعیت کا، دفاعی، مدافعتی
مُدافَعَت
دفع کرنا، دفعیہ، دفاع، روک، بچاؤ، مزاحمت
مُدافَعَتی
مدافعت کرنے والا (امر یا شے)، دفاعی
مَدفَع
دفع ہونے کی جگہ، وہ جگہ جہاں سے کوئی شے نکل جائے یا ہٹ جائے
مَندَفِع
دفع یا دور ہونے والا، دفع، دور