اشتقاق
’’دَارَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِدارَہ
وہ تنظیم جو کسی مقصد کے حصول کے لیے قائم ہو، مجلس، انجمن، اس کا دفتر
دائِر
گَردش کرنے والا، چکَر لگانے والا، محرَک، دورا کرنے والا.
دائِرَوی
دائِرہ سے متعلق، دائِرہ کی شکل کا، چکَر دار
دائِرَہ
(مجازاً) مرکز، مرکزی مقام
دارَین
دونوں عالم، دونوں جہان، دُنیا و آخرت
دایَر
رواں دواں ، جاری و ساری (عموماً سایر کے ساتھ مُستعمل).
دُوار
چکر، دوران سر، سر چکرانے کی بیماری
دَوْرانِیَہ
مقررہ وقت، عرصۂ عمل، مدت جو کسی کام کے لیے درکار ہو
دَیار
بسنے والا، مکین، رہنے والا
دِیار
بسنے والا، مکین، رہنے والا
دَیّار
بسنے والا ، مکین ، رہنے والا.
مَدارات
گردش کرنے کے راستے، دوائر
مَدَارَت
وہ دوائیں جو پیشاب زیادہ لائیں، جو حیض زیادہ کرے
مِدوَرَہ
کیڑوں کی ٹانگ کا دوسرا جوڑ
مُدِیر
(مجازاً) دائرے دار، چکر والا
مُدِیرَہ
مدیر کی تانیث؛ خاتون مدیر
مُستَدِیر
دائرے دار، گول، مدوّر، چکردار