اشتقاق
’’بَطَنَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
باطِن
چھپا کر، پوشیدگی میں، دل میں، علانیہ کی ضد
باطِناً
باطن میں، پوشیدہ طور پر، چھپ کر، دراصل
باطِنی
فرقہ (شیعہ فرقے کے لئے)، فرقہ باطنیہ کا پیرو کار، باطنی تعلیمات پر عمل کرنے والا
باطِنِیَّہ
شیعوں کا وہ فرقہ جو محمد بن امام جعفر صادقؑ کو ان کے انتقال ہو جانے کے بعد بھی امام مانتا ہے اور حکم الٰہی سے ان کے مستور ہونے کا قائل ہے.
بَطْن
پیٹ، شکم، (باہر سے نیز اندر کا وہ حصہ جس مین معدہ ، جگر، تلی اور آنتیں ہیں)
بَطْنِیَّت
شکم پری، وہ خواہش اور احساس جس کا تعلق خودرونوش سے ہو جیسے بھوک، پیاس وغیرہ
بُطُون
بطن کی جمع، اردو میں بطور واحد بھی مستعمل ہے، راز، بھید، حال، ارادہ
بُطَیْن
چاند کی منزلوں میں سے ایک منزل کا نام جس میں ستارے حمل کے وسط میں اس طرح واقع ہیں جیسے چولہے کے پاکھے اور پچھلا حصہ، بھرنی
تَبَطُّن
اخفا، پوشیدگی، باطن میں ہونا
مُستَبطِن
(طب) پیٹ کے نیچے چھپانے والا (خود کو یا کسی چیز کو) ؛ (طب) وہ جھلّی جو اندر سے استر کرتی ہے جیسے قلب کے اندر کی سطح کو استر کرنے والی جھلّی یا جوف سینہ کی اندرونی جانب استر کرنے والی جھلّی