اشتقاق
’’بَصَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِبْصار
نظر آنے کا عمل، رویت، دیدار، دیکھنا
اَقْصَر
کوتاہ، بہت چھوٹا، سب سے چھوٹا، بہت یا نہایت چھوٹا
باصِر
دیکھنے والا، بصارت رکھنے والا
باصِرَہ
دیکھنے کی قوت، بینائی، حواس خمسہ میں سے ایک حاسّہ
باصُور
آنْکھ کو روشن کرنے والی دوا
بَصَری
نظری، بصری، نگاہ یا آنکھ سے متعلق، دیکھنے سے متعلق
بَصَرِیّات
وہ علم جس مین آنْکھوں کی ساخت ان کے امراض اور ان کے علاج سے بحث ہوتی ہے
بَصِیر
بصیرت رکھنے والا، دانا، دانشمند، باخبر
بَصِیرِیَّت
(فلسفہ) یہ نظریہ کہ علم کا سیدھ اندرونی نورانیت ہے.
تَبْصِرَہ
(لفظاً) کسی کو کوئی چیز دکھانا، (مجازاً) کسی بات کے متعلق اظہار رائے، بصیرت کا اظہار
تَبْصِیر
تعریف و توضیح، کسی چیز سے واقف کرنا، بصیرت دینا
مُبْصَر
جس کو دیکھا جائے ، جس پر نظر ڈالی جائے ؛ (مجازاً) صاف ، نمایاں ، چمک دار ، تابناک ۔
مُبْصِر
دیکھنے والا، دِکھانے والا، روشن
مُبَصِّر
دیکھنے والا، بینائی رکھنے والا، بصارت رکھنے والا، صاحب بصر
مُستبصِر
بینائی چاہنے والا، جس کا دل بینا ہو، روشن ضمیر