زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

’’یونانی‘‘ سے متعلق الفاظ

’’یونانی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

اَبُو خَلْسا

رتن جوت، ابوخلسا، شخجار، حنا الغول، شنکارہوچویہ، جوگی بادشاہ، ایک نبات کی جڑ جس کے پتے سیاہ، مائل بسرخی ہوتے ہیں

اَپْراجْتا

(نباتیات) کنگھی سے مشابہ ایک کھردرے پتے کا کوئی آدھے ہاتھ لمبا ایک پودا جو دو طرح کا ہوتا ہے، ایک میں سفید اور دوسرے میں نیلے پھول لگتے ہیں، رنگ اور دواؤں میں مستعمل

اَتِیْس

سیدھی اور پتے دارڈنڈی کے ایک پودے کی گودم ہاتھی کی سونڈ سے مشابہ انگلی کے برابر جڑ، جس کا پتہ دو سے چارانچ تک چوڑا اور نوک دار ہوتا ہے، نیلے ہوئے اور بیجنی دھاری کے پھول لگتے ہیں، اس کی ایک قسم زہریلی بھی ہوتی ہے

اَخِیْرُوْس

(نباتیات) بیابانی گیہوں جو بویا اور کاٹا نہیں جاتا عموماً پانی کے کنارے پر پیدا ہوتا ہے، چینا کے پودے سے مشابہ ، پھول سفید ، پھل سیاہ ، آنکھ اور کان کی دواؤں میں مستعمل، گندم دشتی؛ گندم بیابانی

اَرْقِیطُون

(نباتیات) ایک اکلیل دار نبات جس کے رونگٹے دار پتے کدو کی طرح مگر اس سے بڑے اور سکت، رنگ سیاہی مائل، ساق مربع اور ایک ہاتھ سے کم، اور بیج زہرۃ سیاہ کی طرح ہوتا ہے

اَرِنی

مجھے (اپنا جمال) دکھا دے (حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کوہ طور پر خداے تعالیٰ سے درخواست کی تھی : رب ارنی انظر الیک (= اے خدا میں تجھے دیکھنا چاہتا ہوں مجھے اپناجمال دیکھا دے) ، جواب میں ایک درخت سے آواز آئی 'لن ترانی' (= تم مجھے دیکھنے کی تاب نہیں لاسکتے) اس کے بعد موسیٰ علیہ السلام کے اصرار پر ایک بجلی چمکی ، جس کی جلالت سے حضرت موسیٰ بیہوش ہو گئے).

اَرْنی چھوٹی

(حیاتیات) ایک سے دوانچ تک لمبے پتوں کا دو تین گز اونچا ایک درخت جس میں بارہ مہینے سفید خوشبودار پھول اور کالے رنگ کے پھل لگتے ہیں جن میں چار مینگیں نگلتی ہیں، جڑ موٹی، بھوری، کڑوی اور قدرے خوشبودار ہوتی ہو (دواؤں میں مستعمل)

اَرُوْسا

(نباتیات) دوتین ہاتھ لمبا ایک پودا جس کا پتا ابتدا میں بید سادہ کے پتے کی طرح مگر اس سے قدرے چوڑا، لمبا اور نوکدار ہوتا ہے، درخت کے بڑھنے پر پتے جامن کے پتے کی طرح ہو جاتے ہیں، شاخیں گھنی، جڑ کے پاس سے نکلی ہوئی اور گرہ دار، اور لکڑی سفید ہے ریشہ ہوتی ہے

اِسْتِنْقاع

خشک میوہ جات وغیرہ کو پانی میں بھگو کر ہاتھ سے رگڑنا، نچوڑنا اور رس نکالنا، تر کرنا

اَصْلُ السُّوس

(نباتیات) سوس کی جڑ جو ایک قسم کی بیل ہے اور اس کی پتیاں کڑوی اور جڑ میٹھی ہوتی ہے، ملہٹی، اسکا سفوف پان میں ڈال کر بھی کھایا جاتا ہے، ایک قسم کی جڑ جو دوا میں کام آتی ہے

اَظْفارُ الْقِط

(نباتیات) ایک سفید رنگ کا لمبے اور بلی کے پنجوں سے مشابہ خشک خرموں کا درخت

اَفْتِیمُون

(نباتیات) زرد رنگ کے بٹے ہوئے موٹے تاگے سے مشابہ ایک بیل جس میں جڑ اور پتے نہیں ہوتے اور وہ جس درخت پر پھیل جاتی ہے اس کی کل شاخوں کو چھپا لیتی اور خشک کر دیتی ہے، اکاس بیل ، گھاس بیل (دوا میں مستعمل)

اَلْسی

(نباتیات) چھوٹی چھوٹی نازک پتیوں کا ایک پودا جس میں اودے رنگ کے پھول لگتے ہیں اور جو گیہوں کے پودے سے کسی قدر چھوٹا ہوتا ہے، اس پودے کے ننھے ننھے چپٹے اور کتھئی رنگ کے بیج جن کا تیل نکالا جاتا ہے اور انھیں پانی میں بھگونے سے لعاب مکلتا ہے کتان، تخم کتان

اَنِیسُون

اس تخم کا پودا

اَہالِیُو

(نباتیات) تخم ریحان سے مشابہ ایک لمبوترا سرخ رنگ تخم، ہالون، پنسدان

طِبْ

صحت و مرض کی تشخیص اور علاج کا عِلم، جسمانی علاج کا طریقہ، جسمانی علاج (عموماً قدیم یونانی حکما کے وضع کردہ اصول پر)، دواؤں سے علاج کا فن (عموماً مرکبات میں 'ب' پر تشدید مستعمل ہے)

نُطُول

گنگنا پانی یا دوا کا جوشاندہ جس سے کسی ماؤف عضو پر تریڑا کریں، دھرائی

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone