زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’سلائی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’سلائی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
پَلِیتا
روئی، کاغذ، کپڑے یا دھاگے کی بتی جو چراغ مشعل یا آتشبازی میں لگاتے ہیں، رنجک، توڑا نیز وہ کپڑا جو تیل میں بھگو کر آگ سلگانے کے لیے بھٹی وغیرہ میں رکھتے ہیں
پونگا رَسّی
(سِلائی و بَٹائی) ریشم کے بٹائی کے تاروں کو اوپر اٹھائے رکھنے کے لیے چوکٹے کی بجائے ایک موٹی رسّی جو بعض کاری گر تان کر اس پر تار لٹکا لیتے ہیں.
تِکْوا
(بٹئی) دھوک (کلابتو کی بٹائی کی تکلے نما سلائی) کا اوپر کا سرا جس پر کاری گر تیار کلابتو کی ککڑی بناتا جاتا ہے
چُنائی
دیوار کی تیاری کے لیے اینٹ یا گھڑے ہوئے پتھر کی چونے یا گارے سے تلے اوپر تہ بہ تہ باقاعدہ بندش
خِیاتا
(سلائی بٹائی) ریشم کا باریک بھان٘جواں تاگا جو باریک موتیوں کی لڑ بنانے اور زردوزی کے کام کے لیے تیار کیا جاتا ہے ، نخ ۔
سُچَّل
(سلائی بٹائی) موٹا بھٹکی دار اور سخت قسم کا ریشم ، معمولی قسم کا کپڑا بنانے اور دُوسرے ادنیٰ کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے ہندوستان میں باہر سے آتا ہے .
سُٹَھیرا
سن کے پودے کا چھال اُترا ہوا ڈنٹھل، سینٹا، اس کو بعض مقامات پر ستورا کہتے ہیں، سن کا وہ ڈنٹھل جو سن نکال لینے پر بچے
شِرْیا
(سلائی بٹائی) ریشم ، ایک کیڑے کے منہ کے رس کا تار جو نہایت مضبوط نرم اور چکنا ہوتا ہے اس کا تیار کیا ہوا کپڑا اوّل درجہ میں شمار ہوتا ہے ، آسام کا ایک خاص قسم کا ریشم .
لُڑھْیَاوَن
(سِلائی) کپڑے کی کور کو اندر کے رُخ موڑ کر سینے کا عمل (کپڑے کے کنارے کے تار نہ نکلنے کے لئے یہ عمل کیا جاتا ہے)، تُرپاون، تُرپائی، تُرپنا، اُرمانا
کَچَھوٹا
(سلائی) دھوتی کا سرا جو آگے سے ٹانگوں کے بیچ میں سے نکال کر پیچھے کمر کی لپیٹ میں اڑس لیا جائے، لانگ ؛ لنگر ؛ آڑبند ؛ پچھیٹا
کَٹا پَرْچا
(سلائی بٹائی) مصنوعی ریشم جو جنوبی افریقہ کے ایک جنگلی درخت کے رس سے بنایا جاتا ہے ، جو رنگ اور چمک میں ریشم کے مانند ہوتا ہے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔