زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’سپہ گری‘‘ سے متعلق الفاظ
’’سپہ گری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِحْتِیاط
۰۱ (i) ہوش و حواس سے سمجھ سوچ کر اقدام یا فیصلہ ، اقدام عمل سے پہلے پوری پوری توجہ ، غور و تامل ، ہوشیاری ، سو جھ بوجھ .
پِٹُّھو
(کھیل) ایک فرضی کھلاڑی جو بچے کھیل میں اپنے پیٹ میں فرض کر لیتے ہیں جب کسی کھیل میں ایک طرف کھلاڑی زیادہ ہوں اور دوسری طرف ایک کم تو کم تعداد والی پارٹی کے کسی لڑکے کے پیٹ میں تعداد پوری کرنے کے لیے کم کھلاڑی کی جگہ ایک کھلاڑی فرض کر لیا جاتا ہے اور یہ لڑکا اپنی باری کھیل کر پٹھو کے عوض بھی کھیلتا ہے.
پَٹکا
(تعمیرات) این٘ٹ گارے کی چُنائی کے چند ردّوں کے درمیان ریختے کا ردا جو چنائی کی مضبوطی کے لیے چند ردوں کے بعد لگایا جاتا ہے
پَیتْرا
(سپاہ گری) کشتی یا پٹے کا دان٘و کرتے وقت کا ٹھاٹھ یا ڈھن٘گ یعنی حریف پر وار کرنے یا اس کے وار کو روکنے کے لیے خاص چال سے جسم کو چراتے اور پچاتے ہوئے آگے بڑھنا یا پیچھے ہٹنا.
پَیتْرا بَدَلْنا
۰۱ (سپاہ گری) کُشتی یا پٹے کے وقت قاعدے کے بموجب پان٘و آگے پیچھے رکھنا ، ٹھاٹھ سے کھڑا ہونا.
دِیوبَنْد
(سپہ گری) چُھری سے حملہ کرنے کا ایک دان٘و جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ پڑے ہوئے حریف کے بائیں پہلو کے برابر اپنا داہنا پاؤں اور بائیں گھٹنے کے برابر اپنا بایاں گُھٹنا رکھ کے کھڑے ہو جاتے ہیں اور اس کا بایاں ہاتھ اپنی داہنی کمر اور ران کے بیچ میں داب کے اپنی بائیں جانب پھر کر اپنی داہنی ٹانگ اس کے بائیں ہاتھ اور کمر سے نکال کر گردن تک لے جاتے ہیں اور داہنے ہاتھ پر داہنا پاؤں زور سے رکھتے ہیں پھر اپنا بایاں گھٹنا ٹیک کر چھری کمر پر رکھ دیتے ہیں
شامِلات
وہ زمین، جو بہت سے لوگوں میں مشترک ہو یا جس كے كئی حِصّہ دار ہوں، جائیداد غیر تقسیم شدہ، گاؤں كی مشتركہ اراضی
نَخ
ریشم کے سوت کا تار، کچا ریشم، ریشم کا باریک تاگا جو موتیوں کی لڑی بنانے اور زردوزی کے کام کے لیے تیار کیا جاتا ہے، ڈور، ڈورا، پتنگ کی ڈور
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔