زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’شیعہ‘‘ سے متعلق الفاظ
’’شیعہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
عِیدِ غَدِیر
18/ ذی الحجہ کا جشن، اس تاریخ کو 'غدیر خُم' (مابین مکہ و مدینہ) پر حضرت علی علیہ السّلام کو بلند کر کے حضرت رسول خدا نے آپ کی شان میں من کُنتُ مولاہُ فَعَلیٌ مَولا' فرمایا، شیعوں میں اس دن خوشی منائی جاتی ہے
غَدیرُ الخُم

غَدِیرِ خُم
مکے اور مدینے کے درمیان ایک موضع کا نام خُم ہے جہاں ایک تالاب ہے اس نسبت سے یہ غدیر خم کہلاتا ہے، جب رسول خدا صلعم حج سے فارغ ہو کر مدینے تشریف لے جا رہے تھے تو اس جگہ آپؐ نے قیام فرمایا اور ۱۸/ ذی الحجہ کو حضرت علی کے متعلق ارشاد فرمایا ’’مَن کُنْت مَولاہُ فُعَلِیُّ مَولاۂُ“ (جس کو میں محبوب ہوں علی بھی اس کو محبوب ہونا چاہیے)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔