زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

’’طباعت‘‘ سے متعلق الفاظ

’’طباعت‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

اَسارَہ

(چھپائی لیتھو) کاپی کا کاغذ رنگنے کا مسالا جو نشاستے اور ریوند کے عرق (عصارے) سے تیار کیا جاتا ہے (اس مسالے سے کاپی پتھر یا پلیٹ پر جم جاتی ہے)

اَسْتَر

ا۔ ابرے کے نیچے کپڑے کی نچلی تہ جو ابرے کے ساتھ دوسرا کپڑا ملا کر سی جاتی ہے ۔

اِصْلاح اُٹھانا

(چھپائی) پہلی داب کا چھپا ہوا کاغذ مشین میں سے نکالنا

اِصْلاحِ سَنگی

(چھپائی) لیتھو کی چھپائی کے پتھر یا دھات کی پلیٹ پر کاپی جمانے اور اس پر سیاہی کا رولا پھیرنے کے بعد حرفوں کی نوک پلک نیز پروف کی ترمیم کے مطابق غلطیاں درست کرنا اور جو الفاظ پوری طرح نہیں ابھرے انھیں قلم پھیر کر ابھارنا، سنگسازی

پَتَّھر بَھرْنا

(چھپائی) چھاپے کے پتھر کی سطح کو گھس کر ہموار اور مجلا کرنا تاکہ سن٘گ سازی سے ج و نقص سطح میں پیدا ہوا ہو وہ دور ہو جائے.

تَدْوِین

جمع و ترتیب، تالیف

چھاپے کا پَتَّھر

(طباعت) چھپائی کے لیے بنایا ہوا ایک وضع کا پتھر.

داب چُوک

(طباعت) چھاپتے وقت پتّھر کے اُوپر پُورا پیج نہ بیٹھنے کی وجہ سے کاغذ خالی رہ جاتا ہے

دَسْتی داب

(چھپائی) دستی ہریس چھاپنے کی کُل قدیم وضع کی ہاتھ سے اور جدید طرز کی انجن کی قوت سے چلائی جاتی ہے .

دو پُشْتَہ کَرْنا

(طباعت) کاغذ کو ایک رُخ سے چھاپ کر دوسرے رُخ سے چھاپنا ، دورُخا بنانا

سَر پوش

اوڑھنی، دوپٹہ

سَنْگ ساز

(چھپائی) پتّھر کو درست کرنے والا، پتھر یا آج کل کی ایلبومینیم کی پلیٹ پر جمی ہوئی کاپی کی اِصلاح اور دُرستی کرنے والا کاتب

لِیتھو

(طباعت) لیتھو گرافی، طباعت، پتھر سے چھپائی، وہ طریقۂ چھپائی جس میں لکھی ہوئی عبارت کو پتھر یا دھات کی پلیٹ پر منتقل کرتے ہیں اور پھر پلیٹ، مشین یا کل میں لگا کر چھاپ دیتے ہیں، بلاک پرنٹنگ کے مقابل

میک ریڈی کَرنا

(طباعت) طباعت کی مشین کے پُرزوں (ڈیمپر ، رولر وغیرہ) کو طباعت شروع کرنے سے پہلے درست کرنا .

نَشرِیّات

تقاریر، ڈرامے اور گانے وغیرہ کے پروگرام جو ریڈیو یا ٹیلی وژن کے ذریعے نشر کیے جائیں

نُوری نَسْتَعْلِیق

(طباعت) کمپیوٹر کی مدد سے ترسیموں کو جوڑ کر خط نستعلیق میں بنایا گیا اردو کمپوزنگی کا نظام، جس کی بنیاد مونو فوٹو نظام پر رکھی گئی ہے، مشینی کتابت

ڈائِکْرومَیٹ

(طباعت) تِین بُنیادی رن٘گوں میں سے دو کو روک کر صِرف ایک رن٘گ کو راہ دینے والا (مادہ) جو بلاک سازی میں استعمال ہوتا ہے.

ڈَیمْپِن٘گ

(طباعت) گِیلا کرنے کا عمل .

کِتابَت

فارسیوں نے بمعنی مکتوب نامہ بھی استعمال کیا ہے

کَھٹُّو

۱. ( چھپائی ) مقام جیسلمیر کی کان کا ایک قسم کا زردی مائل پتھر جو چھاپنے کا کام آتا ہے.

کیْپشَن

کسی تصویر کے نیچےیا اوپر لکھا جانے والا بیان یا عبارت، عنوان، سرخی

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone