زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’باربرداری‘‘ سے متعلق الفاظ
’’باربرداری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَون٘ٹارا
(باربرداری) دو پہیا گاڑی کے سامنے کے سرے کو اوپر اٹھائے رکھنے کی ٹیک جب کہ بے جُتی ہو، اُنھارا، اُنھاونی .
اَکّھا
(حمالی) چمڑے، ٹاٹ یا کمبل کا دوہرا تھیلا، جس میں غلہ وغیرہ بھر کر کسی جانور کی پیٹھ پر لادتے ہیں
چُٹّا
جوڑا (رک) ایک خاص اندازکی چوٹی جس میں چٹیا کو لپیٹ کرگولا سا بناکر گدی یا سر پر جمالیتے ہیں، چون٘ڈا (رک) .
گاچھی
(حمالی) ڈولی یا پالکی اٹھاتے وقت اس کے ڈنڈے کے نیچے کہار کے کندھے پر رکھنے کی کسی نرم چیز کی بنی ہوئی گدّی جس کی وجہ سے کندھا ڈنڈے کی رگڑ سے محفوظ رہتا ہے
لوٹن
(حمّالی) کہاروں کی اصطلاح میں راستے میں پڑی ہوئی ایسی بے ڈول لڑک جانے والی چھوٹی چیز کو کہتے ہیں جس پر پیر پڑنے سے کہار ڈگمگا جائے اور سواری کے کندھے پر سے اتر جانے کا اندیشہ ہو ، سواری لے جاتے وقت اگلا کہار پچھلے کہار کو ایسے موقع سےآگاہ کرنے کے لیے یہ کلمہ بولتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔