’’صبح‘‘ سے متعلق الفاظ
’’صبح‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اگر
: بشرطیہ ، جو یوں ہوا تو ، جب ایسا ہو جائے تو پھر (عموماً "تو" حرف جزا سے قبل مستعمل)
اَلصَّبُوح
صبح کے وقت کی شراب پینے پلانے کی دعوت
اَندَر والی
ماما، خادمہ (عموماً بطور جمع مستعمل)
بھورے
بھور (= صبح) (رک) کی جمع یا مغیرہ حالت ، تراکیب میں مستعمل .
توپ دَم ہونا
توپ دم کرنا کا لازم، توپ سے اڑ جانا، مجازاً غائب ہو جانا (صبح کے وقت توپ چھوڑنے کا رواج تھا)
چَہْکار
پرندوں کی (صبح کے وقت یا بہارمیں خوشی) کی آواز، پرندوں کا چہچہا، نواسنجی نغمه سرائی
رات کا پیٹ بھاری ہے
رات میں بہت کچھ اور ہر طرح کی سمائی ہے (صبح کو اس سے کیا حالات پیدا ہوں)، رات سب کی عیب پوش ہے
سَتَّر ہَزار
اظہار کثرت کے لیے مستمعل، بہترے
صَباحُ الْخَیر
(صبح کی دعا یا سلام کے طور پر بولتے ہیں) تجھے صبح مبارک اور اچھی ہو.
صُبْح بَخَیر
صبح اچھی اور مبارک ہو (صبح کے وقت بطور دعا و سلام بولتے ہیں)
صُبْح تَڑکے
بہت سویرے، علی الصباح، صبح سویرے
ضُحیٰ
چاشت با صبح کے ناشتے کا وقت (تقریباً ۹ بجے صبح)، وہ کام جو چاشت کے وقت کیا جائے
طُلُوع کَرْنا
(سورج یا چاند وغیرہ کا) ظہور ؛ (صبح کی) نمود.
مَردُمَکِ سِیاہ
آنکھ کی سیاہ پتلی (بھوری اور نیلی پتلی کے مقابل) ۔
نَوْبَت بَجْنا
نقارہ بجنا، نقارے پر چوب پڑنا (صبح کے وقت، عموماً پانچوں وقت)