’’دائی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’دائی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِضْطِجاع
کروٹ لے کر استراحت، (دائیں یا بائیں) کروٹ سے لیٹنا
بیْانُو
وہ فاصلہ جو ہاتھ (دائیں بائیں) پھیلائے کے بعد دونوں کی انْگلیوں کے سروں میں ہو
پلایا
مذکر۔ جس لڑکے کو دایہ دودھ پلاتی ہے وہ اس کا پلایا کہلاتا ہے
پَیلَون
(دائی گری) وہ عورت جس کو پہلی مرتبہ حمل رہا ہو .
جَنانا
پیدا کرانا، بنانا، نکالنا
جَنَم گُو
(دائی گری) بچے کے پیٹ کا وہ فضلہ جو پیدا ہوتے ہی خارج ہو یعنی وہ فضلہ جواس وقت سے اس کے پیٹ میں جمع ہوتا رہا تھا جب وہ ماں کے پیٹ میں تھا .
چُھوچَک
چھٹی کے روز تیسرے پہر کو زچہ کے میکے سے آنے والا سامان، تحفہ جات جو اس موقع پر دیے جائیں
روئے لَگْنا
(دائی گری) حمل ٹھیرنے کے اِبتدائی زمانہ میں حاملہ کو متلی اور قے ہونا
زَچَگِی خانَہ
(دائی گری و عمارت یا جگہ وہ بچّے کی ولادت کے لیے مخصوص ہو
مَکتَب
۱۔ درس گاہ ، پڑھنے لکھنے کی جگہ ، تعلیم گاہ جس میں بچوں کو (ابتدائی) تعلیم دی جائے ، اسکول نیز کالج وغیرہ ۔
ہَنسلی اُٹھانا
(دائی گیری) بچے کے گلے کی ہڈی کی تکلیف کا علاج کرنا
ہَنسلی ٹَلنا
(دائی گیری) بچے کے گلے کی ہڈی کھسک کر اوپر یا نیچے ہو جانے سے تکلیف پیدا ہونا