زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’گنجفہ‘‘ سے متعلق الفاظ
’’گنجفہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آفْتاب سوخْت ہونا
(گنجفہ) گنجفے کے کھیل میں مقرر قاعدے کے مطابق کسی کھلاڑی کو آفتاب کا پتا استعمال نہ کرنے کی ممانعت ہو جانا .
اِکْلُو
(کنجفہ) ، گنجفے کی کس بازی کے مسلسل حکم پتے عام اس سے کہ سلسلہ وار تقسیم میں آجائیں یا کھیل میں سر کرنے کے بعد اکلو ہوجائیں مثلاً میر اور وزیر دونوں ہوں تو وزیر اکلو ہے اور اسی طرح دہلے سے پنجے تک سب پتےہوں تو چھکے تک سب اکلو کہلائیں گے ، رسید ہونے کے بعد جتنے اکلو ہوں سب کو اکبارگی کھیل جانا پڑتا ہے ، اگر وہ نہ کھیلے جائیں تو سب اکلؤ موخت یعنی بیکار اور چور ہوجاتے ہیں
سوخْتَہ ہو جانا
(گنجفہ بازی) بیکار ہوجانا ، گنجفے کے پتّے کا ، کہ جو سر ہو اور وقت پر نہ چلا جائے اس کا بیکار ہوجانا .
صَفّو
(گنجفہ) ایک ایک پتا جیت لینا ، حریف کے پاس ایک پتا بھی نہ چھوڑنا . صَفّو آسان ہے مگر نکّو ، تکّو مشکل ہے.
گَج پَت
(گنجفہ) وہ بارہ پتّے جن میں ایک پر بادشاہ کی تصویر، دوسرے پر وزیر کی تصویر اور باقی دس پتوں پر ہاتھیوں کی تصویریں بنی ہوتی ہیں
گَڈھ پَت
(گنجفہ) اکبر باشاہ نے گنجفے کے پتّوں میں کچھ تغیَر کرکے ان کے نئے نام دئے تھے ، ان کمیں سے یہ چوتھا پتّہ ہے جس میں ایک پتّے پر بادشاہ تخت پر قلعہ کے اوپر بیٹھا ہے اور وزیر قلعہ کے اوپر صندلی پر بیٹھا ہے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔