’’منھیار‘‘ سے متعلق الفاظ
’’منھیار‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَنْکَورا
(منھیاری) بھٹی سے پگھلا ہوا کاچ نکالنے کا آہنی آنکڑا
اَڈّی
(جفت سازی) جوتی کا وہ حصہ جو ایڑی کو چھپاۓ رہتا ہے، جوتے کا پچھلا حصہ
بانک
ایک قسم کی چھری جو نوک کے قریب خمدارہوتی ہے(جس سے بکیتی کا کھیل کھیلتے ہیں)، بچالی.
تُرْکا
(منھیاری) چوڑیوں پر جمانے کے لیے پنی کی حسب ضرورت پتلی یا چوڑی کتری ہوئی پڑی
چھاپ
انگوٹھی جس میں مہر کا نگینہ جڑا ہو
دَسْتْوانَہ
۱. آہنی دستا نہ جو کہنی تک لمبا ہوتا اور اکثر تلوار کے قبضے کے ساتھ مِلا ہوا ہوتا ہے .
ریشْمی چُوڑی
(منھیار) وہ چوڑی جو ڈور کی طرح باریک ہو عام طور سے یہ بھی کان٘چ کی ہی ہوتی ہے.
نِیار
(بیل بانی) قوت بخش غذا جو صبح بیل کو کام پر لگانے سے پہلے دی جاتی ہے ، گھاس ، چارہ ، روزمرہ کا معمولی چارہ
کَرْچُھول
(منھیاری) بھٹی میں کانچ کا مسالا ڈالنے کا کرچھے کی قسم کا ظرف .