زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
تَوہِینِ عَدالَت
(قانون) کوئی ایسا لفظ کہہ دینا یا ایسا کام کرنا جس سے عدالت کی تحقیر پائی جاتی ہو، عدالت کی ہتک، عدالت کی بے توقیری،عدالت کی تحقیر
چِلْمَن
تیلیوں کا بنا ہوا پردہ جو عام طور پر گھروں اور گاڑیوں کے دروازوں اور دریچوں پر ڈالا جاتا ہے تا کہ باہر والوں کو اندر کی کوئی چیز نظر نہ آئے ؛ ایک طرح کی چق، چک
ثَقافَت
تہذیب، ترقی، سائستگی، آراستگی، کسی قوم یا گروہ انسانی کی تہذیب کے اعلیٰ مظاہر جو اس کے مذہب نظام اخلاق علم و ادب اور فنون میں نظر آتے ہیں
’’بشریات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’بشریات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَعْمال
(طب) دواؤں کے اثرات و خواص، جیسے: ان ادویہ کے اعمال وہیں ہیں جن کی آپ کے مزاج کی اصلاح کے لیے ضرورت ہے
پِیْوسی
(گھوسی) گاے بھینس وغیرہ کا حمل کے زمانے کا دودھ جو تھنوں میں آجاتا ہے بچہ پیدا ہونے کے بعد پہلے دو تین روز کا دودھ جو گر م کرنے سے پھٹ جاتا ہے
تَق٘وِیمِ اَح٘سَن
قرآن پاک کی سورت و التین کی ایک آیت کی طرف اشارہ ہے یہاں تقویم کے لفظی معنی کسی چنز کے قوام اور بنیاد کو درست کرنے کے ہیں مراد یہ کہ اس (انسان) کی جبلت و فطرت کو بھی دوسری مخلوقات کے اعتبار سے دنیا کے سب جانداروں سے بہتر اور حسین بنایا گیا ہے، ساخت اور بناوٹ کے لحاظ سے بہترین سان٘چے میں ڈھالا گیا ہے، احسن تقویم .
جانْوَر
۔(ف۔مطلق حیوان۔ جاندار) مذکر۔ حیوان۔ ذی روح۔ کیڑا مکوڑا۔ ۲۔چوپایہ۔ چرند۔ درندہ۔ ۳۔پرندہ۔ ۴۔گھوڑا۔ ۵۔صفت۔ وحشی غیرمانوس۔ ۶۔صفت۔ احمق۔ بے وقوف۔ ؎
حَشْو
(عروض) بیت کے مصرع اوّل کے صدر اور عروض کا درمیانی جزو اور مصرع دوم کے ابتدا اور ضرب یا عجز کا درمیانی جزو (مثلاً اگر شعر میں چھ مفاعیلن ہوں تو مصرع اول کا پہلا مفاعیلن صدر دوسرا حشو تیسرا عروض، دوسرے مصرع کا پہلا مفاعیلن ابتدا دوسرا حشو تیسرا ضرب یا عجز، اور اگر بحر مثمن ہو تو ہر مصرع کے درمیانی دو ارکان حشو کہلائیں گے
رِحْم
مادہ جاندار (انسان پرند، چرند، درند) کے شکم میں وہ تھیلی جس میں بچہ پرورش پاتا ہے یا انڈا بنتا ہے، بچہ دانی، بطنِ مادر نیز جوفِ نباتات
مَیدَہ و شَہاب
میدے کی طرح سفید اور کاجیرے کے رس کی طرح سرخ، خوبصورت گورا چٹا، سرخ و سفید(انسانی رنگ کی تعریف کے لیے مستعمل)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔