تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مِحْوَر" کے متعقلہ نتائج

مِحْوَر

وہ دھرا جس پر پہیا گھومتا ہے، کیلی جس کے گرد کوئی چیز گھومتی ہو

مِحْوَرِیَہ

محور سے منسوب یا متعلق (اصطلاحا ً) ایک لمبا عصبی ریشہ جس کے ذریعے عموما ً عصبی خلیے سے اشارات یا تحریکوں کی ترسیل ہوتی ہے (انگ : Axon)

مِحْوَرانَہ

محور سے متعلق یا منسوب ، محور کی طرح کا ، محوری ، محور کا یا محور والا

مِحْوَر سے دُور ہَٹنا

کسی کے اثر سے نکلنا، مرکز سے دور ہونا

مِحْوَری

محور سے منسوب یا متعلق، محور کا، محور کی شکل کا، بنیادی، اہم، مرکزی

مِحْوَر حَرْکَت

(جغرافیہ) حرکت کرنے والا محور یا مرکز ، وہ سوئی سلاخ یا دھرا وغیرہ جس پر کوئی پہیہ گھومتا ہو یا اس قسم کی کوئی سلاخ یا خط یا لکیر جو دو مخالف سروں سے وابستہ پہیوں کے ذریعے محو حرکت ہو

مِحْوَرِ اَعْظَم

(ہیئت) بڑا محور ، وہ بڑا خط مستقیم جو کسی جسم کے ایک سرے سے ہو کر دوسرے سرے تک گزرے

مِحْوَر بَنانا

مرکز بنانا ، توجہ کا خاص موضوع بنانا

مِحْوَر بَدَلْنا

مرکز بدلنا ، دوسری روش اپنانا ، رُخ پھیرنا

مِحْوَرِ اَرْض

زمین کا محور

مِحْوَرِ نَظَر

مثالیہ یا آئیڈیل، جس کو عمل کے لئے سامنے رکھا جائے، نظر کا محور، نظر کا مرکز، آدرش

مِحْوَرِ اَکْبَر

(ہیئت) رک : محور اعظم

مِحْوَرِ اَصْغَر

(ہیئت) چھوٹا محور ، ضمنی یا تحتی محور ، محور اکبر یا محور اعظم کی ضد

مِحْوَر پَر گُھومْنا

مرکز کے گرد چکر لگانا ؛ (زمین کا) اپنے محور کے گرد چکر لگانا

مِحْوَرِ زَمِین

(جغرافیہ) قطبین کے درمیان زمین کا وہ فرضی خط جو اس کے مرکز سے گزرتا ہے اور زمین اُس پر گردش کرتی ہے

مِحْوَرِ قُطْبی

وہ محور جس کی سمت قطب کی طرف ہو

مِحْوَرِ حامِل

دونوں طرف نکلا ہوا توپ کا پتلا سرا جو گاڑی پر اسے متوازن رکھتا ہے ، ٹوپ ، سر محور ، توپ کی کیلی ، توازن برقرار رکھنے کے لیے کوئی بھی ایسا سہارا یا ٹھوکر

مِحْوَری گَرْدِش

(جغرافیہ) وہ گردش جو کوئی کرہ اپنے محور کے گرد کرتا ہے، محور کے گرد گردش

مِحْوَری طاقَتیں

دوسری جنگ عظیم میں جرمنی، اٹلی اور اُن کے حلیف، محوری طاقتیں، محور کا نام نازی جرمنی اور فسطائی اٹلی کے اتحادیوں کو دیا گیا تھا، روم برلن محور کی تشکیل ۱۹۳۶ء میں عمل میں آئی

مِحْوَرِ مَقْناطِیسی

مقناطیس کے ایک قطب سے دوسرے قطب تک کھینچے جانے والا خط

تَعْدِیلی مِحْوَر

اعتدال پر رکھنے والی کیلی یا مرکز.

یَک پایَہ مِحْوَر

ایک دھرے والا محور

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone