تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَھلے" کے متعقلہ نتائج

بَھلے

بھلا کی حالت مغیرہ

بَھلّے

ماش یا مون٘گ کی دال کی ٹکیاں ، بڑا (رک).

بَھلے کی

فائدے کی، بھلائی کی، بہتری کے لئے

بَھلے کو

فائدے کے لیے، بہتری کے لیے

بَھلے ہی

حالانکہ، بھلی بات ہے کہ

بَھلے آئے

بہت انتظار کے بعد آئے ، (طنزاً) خوب آئے ، بڑی دیر میں آئے ، اچھی راہ دکھائی.

بَھلے دِن

اچھے دن، اقبال کا زمانہ، خوشحالی کے دن

بَھلے کے لئے

بہتری کے واسطے، اچھائی کی غرض سے، فائدے کے لئے

بَھلے مانَس

شریف نجیب سیدھا یا نیک آدمی، نیک یا امانت دار شخص، وہ آدمی جو کسی کو نقصان یا تکلیف نہ پہن٘چائے

بَھلے آدْمی

نیک، شریف، شائستہ اور مہذب آدمی

بَھلے بُرے

۱. اچھے برے ، نیک وید ، ہر طرح کے.

بَھلے آدمی ہو

(طنزاً) بڑے بد ذات ہو.

بَھلے کی دُنیا نَہِیں

اچھائی کا زمانہ نہیں، اس زمانے میں کسی سے اچھائی نہیں کرنی چاہیے کیون٘کہ لوگ نیکی کا بدلہ برائی سے دیتے ہیں

بَھلے کا زَمانَہ ہی نَہِیں

اچھائی کا زمانہ نہیں، اس زمانے میں کسی سے اچھائی نہیں کرنی چاہیے کیون٘کہ لوگ نیکی کا بدلہ برائی سے دیتے ہیں

بَھلے بابا بَند پَڑی گوبَر چھوڑ کَشِیدے پَڑی

ایک کے بعد دوسری مشکل میں پڑنا، ایک مصیبت سے بچی تو دوسری میں پڑی

بَھلے سے متعلق کہاوتیں

بَھلے

اصل: ہندی

'بَھلے' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone