تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لام اَلِف" کے متعقلہ نتائج

لام اَلِف

” لا (نافیہ) نہیں (نعم کی ضد) .

لام اَلِف لِکْھنا

مبتدی ہونا ، الف ب سے واقف ہونا ، آغاز کرنا.

اَلِف لام

ابتدائی تعلیم، مبادیات

واو ما قَبل اَلِف و لام عَرَبی

وہ عربی واو جس کے بعد الف اور لام ہوتا ہے اور یہ پڑھا نہیں جاتا (جیسے ، ذوالجناح میں) ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں لام اَلِف کے معانیدیکھیے

لام اَلِف

laam-alifलाम-अलिफ़

  • Roman
  • Urdu

لام اَلِف کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ” لا (نافیہ) نہیں (نعم کی ضد) .
  • لام اور الف کا مرکب یعنی لا.

Urdu meaning of laam-alif

  • Roman
  • Urdu

  • la (naafeh) nahii.n (naam kii zid)
  • laam aur alif ka murkkab yaanii la

English meaning of laam-alif

Noun, Masculine

  • the compound character لا lā (which some arabian grammarians consider the twenty-ninth letter of the alphabet)

لام اَلِف سے متعلق دلچسپ معلومات

لام الف کوئی نصف صدی پہلے تک لام الف [یعنی لا] اردوکے حروف تہجی میں شمار ہوتا تھا۔ غالب نے بھی اس وقت کے رواج عام کا لحاظ کرتے ہوئے اسے اردو کا حرف تہجی مانا ہے، لیکن لکھا ہے کہ یہ حروف مفردہ میں نہیں۔ ملاحظہ ہو، ’’اردو کے حروف تہجی کی جنس‘‘۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ لام الف کو حرف ماننے سے انکار کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔ شاہ عالم بہادرشاہ اول کے زمانے (۸۰۷۱) میں کسی بزرگ امان اللہ نے فارسی میں ایک چھوٹی سی منظوم فرہنگ ’’دافع الاغلاط‘‘ نام کی لکھی تھی۔ اس میں لام الف کے بارے میں انھوں نے عجب دلچسپ بات کہی ہے ؎ لام الف دو حرف باشد اے شہ رنگیں کلام چوں الف ساکن بود مانند لا و ما مدام زاں سبب حرکت نہ باشد برسرش اے ذو فنوں لام را لاحق با او کردند از بہر سکوں گر کسے گوید چرا کردندلا حق خاص لام بشنوی از جاں جوابش اے مہ فرخندہ فام در الف لام است جائے دل ببیں اے دلستاں در دل لام است ہم حرف الف اے نکتہ داں زاں سبب پیوند کردند ایں دورا باہم بہ بیں صورت ہمزہ بود چوںالف اے نازنیں اس دلچسپ لیکن ذرا انوکھی بحث کا حاصل یہ ہے کہ الف تو کبھی متحرک ہوتا نہیں ہے اور ابتدا بسکون محال ہے، لہٰذ الف کو متحرک لکھیں تو کیسے لکھیں؟ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے الف کے سر پر لام لکھ دیا۔ الف تو اب بھی ساکن رہا، لیکن اب وہ لام کا دل (وسطی حرف) ہے اور الف کے اندر بھی لام ہے اور اصلیت یہ ہے کہ ہمزہ کی صورت الف کی سی ہوتی ہے [لہٰذا یہ’’لام الف=لا‘‘ نہیں بلکہ لام اور ہمزہ ہے]۔ یہ سب گڑبڑ جھالے دلچسپ ہیں، لیکن اردو میں الف اور ہمزہ کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ اس وقت بس اس بنیادی بات کو ظاہر کرنے سے غرض ہے کہ لام الف [لا] کو حرف تہجی نہ ماننے کی روایت بہت پرانی ہے۔۴۷۲-۵۷۲

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

لام اَلِف

” لا (نافیہ) نہیں (نعم کی ضد) .

لام اَلِف لِکْھنا

مبتدی ہونا ، الف ب سے واقف ہونا ، آغاز کرنا.

اَلِف لام

ابتدائی تعلیم، مبادیات

واو ما قَبل اَلِف و لام عَرَبی

وہ عربی واو جس کے بعد الف اور لام ہوتا ہے اور یہ پڑھا نہیں جاتا (جیسے ، ذوالجناح میں) ۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لام اَلِف)

نام

ای-میل

تبصرہ

لام اَلِف

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone