تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کَم کھائے غَم نَہ کھائے" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں کَم کھائے غَم نَہ کھائے کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
کَم کھائے غَم نَہ کھائے کے اردو معانی
- غم انسان کو تحلیل کردیتا ہے، قرض لے کر کھانے سے کم کھانا یا فاقہ بھلا، کم کھانے سے آدمی نہیں مرتا، بلکہ غم اُسے تباہ کردیتا ہے، مراد یہ ہے کہ کم کھانے والے کو کوئی غم نہیں ہوتا، بیماری سے بھی محفوظ رہتا ہے اور اخراجات بھی کم ہوتے ہیں
Urdu meaning of kam khaa.e Gam na khaa.e
- Roman
- Urdu
- Gam insaan ko tahliil kardetaa hai, qarz lekar khaane se kam khaanaa ya faaqa bhala, kam khaane se aadamii nahii.n martaa, balki Gam use tabaah kardetaa hai, muraad ye hai ki kam khaane vaale ko ko.ii Gam nahii.n hotaa, biimaarii se bhii mahfuuz rahtaa hai aur aKhraajaat bhii kam hote hai.n
कम खाए ग़म न खाए के हिंदी अर्थ
- ग़म इंसान को तहलील करदेता है, क़र्ज़ लेकर खाने से कम खाना या फ़ाक़ा भला, कम खाने से आदमी नहीं मरता बल्कि ग़म उसे तबाह करदेता है, मुराद ये है कि कम खाने वाले को कोई ग़म नहीं होता, बीमारी से भी महफ़ूज़ रहता है और अख़राजात भी कम होते हैं
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
کَم کھائے غَم نَہ کھائے
غم انسان کو تحلیل کردیتا ہے، قرض لے کر کھانے سے کم کھانا یا فاقہ بھلا، کم کھانے سے آدمی نہیں مرتا، بلکہ غم اُسے تباہ کردیتا ہے، مراد یہ ہے کہ کم کھانے والے کو کوئی غم نہیں ہوتا، بیماری سے بھی محفوظ رہتا ہے اور اخراجات بھی کم ہوتے ہیں
شیر کھائے نَہ کھائے مُنْہ لال
بدنام آدمی پر سب الزام تُھپ جاتے ہیں، بدنام کرے تو بدنام نہ کرے تو بدنام .
نَکْٹے کا کھائے اُکْٹےکا نَہ کھائے
کمینے کا احسان مند نہیں ہونا چاہیے ، ادنیٰ کا احسان اٹھائے کم ظرف کا نہیں ۔
کھائے تو پَچھتائے، نَہ کھائے تو پَچھتائے
ایسی چیز جو حقیقت میں اچھی نہ ہو، لیکن اسے سب اچھی سمجھ کر پانے کے خواہشمند بھی ہوں
کھائے تو پَچھتائے، نَہ کھائے تو پَچھتائے
ایسی چیز جو حقیقت میں اچھی نہ ہو، لیکن اسے سب اچھی سمجھ کر پانے کے خواہشمند بھی ہوں
چُٹْکے کا کھائے، اُکٹے کا نَہ کھائے
مان٘گ کر کھانا بہتر ہے اُس کا احسان لینے سے جو احسان جتانے والا ہو
کھائے تو پَچھتائے، نَہ کھائے تو پَچھتائے
ایسی چیز جو حقیقت میں اچھی نہ ہو، لیکن اسے سب اچھی سمجھ کر پانے کے خواہشمند بھی ہوں
بھیڑْیا کھائے تو نَہ کھائے تو مُن٘ھ لال
ڈائن کے منہ سے خون تو لگا ہی رہتا ہے اور اس کے چہرے سے وحشیانہ پن ٹپکتا ہی رہتا ہے
نَہ باسی بَچے نَہ کُتّا کھائے
زیادہ ہوگا نہ اکارت جائے گا ، نہ زیادہ ہوگا نہ ضائع جائے گا (روزانہ استعمال کرلینے والی چیز کے متعلق کہتے ہیں
نَہ باسی رَہے نَہ کُتّا کھائے
زیادہ ہوگا نہ اکارت جائے گا ، نہ زیادہ ہوگا نہ ضائع جائے گا (روزانہ استعمال کرلینے والی چیز کے متعلق کہتے ہیں
نَہ باسی بَچے ، نَہ کُتّا کھائے
۔ (عو) نہ زیادہ ہوگا ۔نہ ضائع جائے گا۔ (رویائے صادقہ) اس میں شکل نہیں کہ باسی کھانا بدمزہ ہوجاتاہے لیکن صادقہ کا اندازہ ایسا ٹھیک تھا کہ کبھی کچھ بچتا نہ تھا۔ اس کا اصول یہ تھا کہ نہ باسی بچے نہ کتّا کھائے۔
شیر کھائے تو مُنْہ لال نَہ کھائے تو مُنْہ لال
بدنام آدمی پر سب الزام تُھپ جاتے ہیں، بدنام کرے تو بدنام نہ کرے تو بدنام .
بَور کے لَڈُّو کھائے تو پَچھتائے، نَہ کھائے تو پَچھتائے
ایسا کام جس کے نہ کرنے میں حسرت رہے اور کرنے میں پچھتاوا ہو
بُور کے لَڈُّو کھائے سو پَچھتائے، نَہ کھائے سو پَچھتائے
ایسا کام جس کے نہ کرنے میں حسرت رہے اور کرنے میں پچھتاوا ہو
اَلْسی کا جھُوْڑا نَہ گَدھَا کھائے نَہ گھُوڑا
کسی کام کا نہیں، کسی مصرف کا نہیں، عمر رسیدہ شخص اپنے متعلق کسرِ نفسی کے طور پر کہتا ہے
نَکْٹے کا کھائے اُکْٹےکا نَہ کِھلائے
کمینے کا احسان مند نہیں ہونا چاہیے ، ادنیٰ کا احسان اٹھائے کم ظرف کا نہیں ۔
بَڑا بول نَہ بولے، بَڑا لُقْمَہ نَہ کھائے
تکبر کرنا اور بڑا نوالہ مضرت یعنی ایذا رسانی میں دونوں برابر ہیں
بَڑا نِوالَہ کھائے بَڑا بول نَہ بولے
تکبر کرنا اور بڑا نوالہ مضرت یعنی ایذا رسانی میں دونوں برابر ہیں
دانَہ نَہ کھائے ، نَہ پانی پِیوے ، وہ آدمی کَیسے جِیوے
جو کھائے پیے نہیں وہ کیسے زندہ رہ سکتا ہے ، جو رنج و غم کی وجہ سے کھانا پینا چھوڑ دے ایسے شخص کو کہتے ہیں.
کَمائے نَہ دَھمائے ، مَو کو بھوج بھوج کھائے
(عورت اپنے نکھٹو خاوند کی شکایت کرتی ہے) کماتا کُچھ نہیں اور مجھے تنگ کرتا رہتا ہے ، نکٹھو آدمی ہمیشہ بیوی کے لیے مصیبت ہوتا ہے .
دادے راج نَہ کھائے پان ، دانت دِکھاوَت گَئے پَران
جو شخص نئی چیز دِکھاتا پھرے اُس کی نِسبت کہتے ہیں .
لُٹیا ڈُوبی اَے ہَرْداس گھوڑی دانَہ کھائے نَہ گھاس
کام بالکل بگڑ گیا اب اس کے سُدھرنے کی کوئی امید نہیں.
لُٹیا ڈُوبی رَہے ہَرْداس گھوڑی دانَہ کھائے نَہ گھاس
کام بالکل بگڑ گیا اب اس کے سُدھرنے کی کوئی امید نہیں.
رُوْزَہ رکھے نَہ نَماز پَڑھے سَحَری بھی نَہ کھائے تو کَافِرْ ہُو جائے
یہ مقولہ نفس پروروں کا ہے، روزہ نماز نہ سہی مگر سحری ضرور کھانی چاہیے
رُوْزَہ رکھے نَہ نَماز پَڑھے سَحَری بھی نَہ کھائے تو مَحَضْ کَافِرْ ہُو جائے
یہ مقولہ نفس پروروں کا ہے، روزہ نماز نہ سہی مگر سحری ضرور کھانی چاہیے
ڈائن کھائے تو منہ لال نہ کھائے تو منہ لال
ڈائن کے منہ سے خون تو لگا ہی رہتا ہے اور اس کے چہرے سے وحشیانہ پن ٹپکتا ہی رہتا ہے
ڈایَن کھائے تو منہ لال نہ کھائے تو منہ لال
ڈائن کے منہ سے خون تو لگا ہی رہتا ہے اور اس کے چہرے سے وحشیانہ پن ٹپکتا ہی رہتا ہے
کَمائے نہ دَھمائے موکو بُھوج بُھوج کھائے
عورت اپنے نکھٹو خاوند کی شکایت کرتی ہے کہ کماتا کچھ نہیں اور مجھے تنگ کرتا رہتا ہے
کہا نہ ابلا کرسکے نہ سندھو سماے، کہا نہ پاوک میں جڑے کہا کال نہ کھائے
کونسا کام ہے جو عورت نہیں کرسکتی اور کونسی چیز میں جو سمندر میں نہیں سما سکتی، کونسی چیز ہے جسے آگ نہیں جلا سکتی، اور کون چیز ہے جسے موت نہیں آتی
بی بی وارے بانْدی کھائے، گَھر کی بَلا کہیں نہ جائے
گھر کی مالکہ اگر صدقہ خیرات گھر ہی میں بانْدی کو دے دے تو اس کا دینا نہ دینا برابر ہے
لائے گا دارا تو کھائے گی داری، نہ لائے گا دارا تو پڑے گی خواری
شوہر کما کر لائے گا تو بیوی کھائے گی، شوہر نہ کمائے گا تو فاقے ہوں گے
تال سوکھ پٹپر بھیو ہنسا کہیں نہ جائے مرے پرانی پیت کو چن چن کنکر کھائے
وطن بہت پیارا ہوتا ہے، چاہے آدمی کو کھانے کو نہ ملے اسے چھوڑ کر جانا نہیں چاہتا
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
saarifiin
सारिफ़ीन
.صارِفِین
subscribers, consumers
[ Sarifin ki zaruraton ko dekhte hue companiyan nayi-nayi masnuat bazar mein laa rahi hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
majlis
मजलिस
.مَجلِس
assembly, meeting, committee, board
[ Sardar Bhagat Singh markazi majlis ki nishast mein bhi bomb phenk kar nahin bhage ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
maatam
मातम
.ماتَم
mourning, grief
[ Baba-e-qaum Mahatma Gandhi ki barsi par pura mulk matam manata hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aashuura
'आशूरा
.عاشُورَہ
this is the Husain's martyred day
[ Zuhar ka waqt hua badshah bar-aamad huye moti masjid mein aashure ki namaz padhi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
maa'zarat
मा'ज़रत
.مَعْذَرَت
excuse, apology, plea
[ Na-farmanon ko unki mazarat kuch bhi nafa na degi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zanaKH
ज़नख़
.زَنَخ
the chin
[ Mundhe hue baal bhi kai tarah ke rang se taiyaar kiye aur rish-e-amali (Artificial Beard) rukh wa zanakh par jama di ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
masnuu'aat
मस्नू'आत
.مَصْنُوعات
created things, things artificially made
[ Rasgulle, kalakand, dahi waghaira dairy masnu'aat hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shadda
शद्दा
.شَدَّہ
flag raised in condolence of the martyrs of Karbala in Muharram
[ Koi to piron ko aur shaddon ko aur qabron ko sajda karta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hamdam
हमदम
.ہَمدَم
intimate companion, bosom friend, familiar
[ Chidiyon ke ham-dam jode hamesha chhat mein rahte the aur Eadon ki tanhai mein rafiq the ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
gustaaKHii
गुस्ताख़ी
.گُسْتاخی
arrogance, assurance, rudeness
[ Bar-Bar kahte unke huzur kisi gustakhi ka tasawwur karun to insan ke nutfe (Semen) se nahin ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (کَم کھائے غَم نَہ کھائے)
کَم کھائے غَم نَہ کھائے
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔