تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بیٹا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں بیٹا کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
بیٹا کے اردو معانی
اسم، مذکر، واحد
- فرزند، بسر، ہوت
- (تحقیراً) وہ شخص جس کی نا طاقتی اور بے حیثیتی کا اظہار مقصود ہو
- (مجازاً) شاگرد: ہر کم سن لڑکا، بھتیجا، بھانجا، داماد، پیار کے موقع پر پالتو جانور سے تخاطب کا کلمہ
- بیمار میں بیٹی سے تخاطب کا کلمہ
شعر
اس کی بیٹی نے اٹھا رکھی ہے دنیا سر پر
خیریت گزری کہ انگور کے بیٹا نہ ہوا
برباد کر دیا ہمیں پردیس نے مگر
ماں سب سے کہہ رہی ہے کہ بیٹا مزے میں ہے
دختر رز نے اٹھا رکھی ہے آفت سر پر
خیریت گزری کہ انگور کے بیٹا نہ ہوا
Urdu meaning of beTaa
- Roman
- Urdu
- farzand, basar, hot
- (tahqiiran) vo shaKhs jis kii na taaqtii aur behaisiytii ka izhaar maqsuud ho
- (majaazan) shaagirdah har kamsin la.Dkaa, bhatiijaa, bhaanjaa, daamaad, pyaar ke mauqaa par paaltuu jaanvar se taKhaatab ka kalima
- biimaar me.n beTii se taKhaatab ka kalima
English meaning of beTaa
Noun, Masculine, Singular
- son, child, boy
- (sarc.) said as a diminutive to look down upon someone
बेटा के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन
- पुत्र; लड़का; सुत
- (तहकीर्ण) वो शख़्स जिस की नाताक़ती और बेहैसियती का इज़हार मक़सूद हो
- बीमार में बेटी से तख़ातिब का कलिमा
- (मजाज़न) शागिर्द : हर कमसिन लड़का , भतीजा, भांजा, दामाद , प्यार के मौक़ा पर पालतू जानवर से तख़ातिब का कलिमा
- फ़र्ज़ंद, बसर, होत
بیٹا کے مترادفات
بیٹا کے مرکب الفاظ
بیٹا کے قافیہ الفاظ
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
بیٹا بَن کے سَب نے کھایا ہے، باپ بَن کے کوئی نہیں کھاتا
چھوٹا بن کر مطلب نکالا جاتا ہے بڑا بن کر نہیں
بیٹا بَن کے سَب نے کھایا ہے، باپ بَن کے کِسی نے نَہِیں کھایا
چھوٹا بن کر مطلب نکالا جاتا ہے بڑا بن کر نہیں
بیٹا بَن کے سَب کھاتے ہیں، باپ بَن کے کِسی نے نَہِیں کھایا
چھوٹا بن کر مطلب نکالا جاتا ہے بڑا بن کر نہیں
باپ کَرے باپ پائے بیٹا کَرے بیٹا پائے
ہر ایک اپنے اعمال کی سزا خود بھگتے کا ، ایک کے لئے کی سزا دوسرے کو نہیں ملے گی
اَپْنے باپ کا بیٹا ہے
باپ سے شکل و صورت یا سیرت و خصائل ملتے جلتے ہیں ، خلف ہے، (نا خلف نہیں)، جیسے کلو مستری کے لڑکے نے کیسا عالیشان مکان تعمیر کر دیا، واقعی اپنے باپ کا بیٹا ہے
زَبان سے بیٹا بیٹی پَرائے ہوتے ہیں
انسان کو زبان کا بڑا پاس رکھنا چاہیے، بَاتوں سے آدمی اولاد کو بھی اپنا مخالف بنا لیتا ہے اس لیے خیال رکھنا چاہیے کہ زبان سے کیا بات نکلتی ہے
ماں نارَنْگی باپ کولا بیٹا رَوشُ الدَّولَہ
کمینے کا شیخی مارنا ؛ نالائق والدین کے ہاں لائق اولاد ہونا، ادنیٰ والدین کی اولاد بڑائی کا دعویٰ کرے تو کہتے ہیں.
ماں نارَنْگی باپ کوئِیلا بیٹا رَوشُ الدَّولَہ
کمینے کا شیخی مارنا ؛ نالائق والدین کے ہاں لائق اولاد ہونا، ادنیٰ والدین کی اولاد بڑائی کا دعویٰ کرے تو کہتے ہیں.
زَبان سے بیٹا بیٹی پَرائے ہو جاتے ہیں
انسان کو زبان کا بڑا پاس رکھنا چاہیے، بَاتوں سے آدمی اولاد کو بھی اپنا مخالف بنا لیتا ہے اس لیے خیال رکھنا چاہیے کہ زبان سے کیا بات نکلتی ہے
بِپَت سن٘گھوٹی ہیں تِین، جورُو بیٹا آپ
مصیبت میں وہی لوگ ساتھ دیتے ہیں جن سے بہت زیادہ قریبی تعلقات ہوں
بِپَت سن٘گھاتی ہیں تِین، جورُو بیٹا آپ
مصیبت میں وہی لوگ ساتھ دیتے ہیں جن سے بہت زیادہ قریبی تعلقات ہوں
بَڑے باپ کا بیٹا
کسی بڑے مالدار یا مشہور شخص کا بیٹا، عالی خاندان، ذی عزت، صاحب حیثیت و ہمت، صاحب علم و فن کا فرزند
بابا کَماوے، بیٹا اُڑاوے
باپ نے کمائی کر کے جوڑا اکٹھا کیا اور بیٹے نے عیاشی یا فضول خرچی میں برباد کر دیا
دھوبی بیٹا جَل میں رَہے گَنْدی مَچْھلی کھائے
مقدور والے کا ذلیل حال میں رہنا یا جس شخص کے پاس کسی چیز کا سامان موجود ہو اور وہ اس سے ناکام رہے
باپ نَہ مارے پِدْڑی بیٹا گو اَنْداز
باپ دادا سے کچھ ہو نہیں سکا بیٹا سورمائی دکھاتا ہے (وہ لوگ جن کے بزرگوں سے کچھ نہ ہوسکا، جب بڑھ چڑھ کر دعوے کرتے ہیں تو اس موقع پہ طنزیہ کہا جاتا ہے)
باپ نَہ مارے پِدْڑی بیٹا تِیر اَنداز
باپ دادا سے کچھ ہو نہیں سکا بیٹا سورمائی دکھاتا ہے (وہ لوگ جن کے بزرگوں سے کچھ نہ ہوسکا، جب بڑھ چڑھ کر دعوے کرتے ہیں تو اس موقع پہ طنزیہ کہا جاتا ہے)
ما ایلی باپ تیلی، بیٹا شاخِ زَعْفَران
مجہول النسّب یا کمینے شیخی باز کے حق میں بولتے ہیں اور جب کوئی ادنیٰ فخرِ خاندان ہو جائے تو اس کی نسبت بھی کہا جاتا ہے.
ماں تیلَن، باپ پَٹھان، بیٹا شاخِ زَعْفران
بیٹا ماں باپ سے بڑھ کر نکلا، جب کوئی ادنیٰ شخص اعلیٰ ہونے کا دعویٰ کرے تو کہتے ہیں
بِپَت سنگاتی ہیں تِین، جورُو بیٹا آپ
مصیبت میں وہی لوگ ساتھ دیتے ہیں جن سے بہت زیادہ قریبی تعلقات ہوں
ساس موئی ، بَہُو بیٹا جایا ، واکا پَلْٹا واپَس آیا
حساب برابر ہو ، ایک جگہ نُقصان ہو تو دوسری جگہ فائدہ ہو گیا
کھوٹا بیٹا کھوٹا پَیسا وَقْت پر کام آ جاتا ہے
ضرورت کے وقت ناکارہ اور نکمّی چیز بھی کام آجاتی ہے، کسی چیز کو نکمّی سمجھ کر مت پھینکو، کسی وقت وہ بھی کام آ سکتی ہے
کھوٹا بیٹا کھوٹا پَیسا بَعْض وَقْت کام آ جاتا ہے
ضرورت کے وقت ناکارہ اور نکمّی چیز بھی کام آجاتی ہے، کسی چیز کو نکمّی سمجھ کر مت پھینکو، کسی وقت وہ بھی کام آ سکتی ہے
بُرا بیٹا اور کھوٹا پَیسا وَقْت پَر کام آتا ہے
ضرورت کے وقت ناکارہ اور نکمّی چیز بھی کام آجاتی ہے، کسی چیز کو نکمّی سمجھ کر مت پھینکو، کسی وقت وہ بھی کام آ سکتی ہے
ماں پِسَنْہاری باپ کَنجَر، بیٹا مِرزا سَنْجَر
بیٹا ماں باپ سے بڑھ کر نکلا، جب کوئی ادنیٰ شخص اعلیٰ ہونے کا دعویٰ کرے تو کہتے ہیں
دھوبی بیٹا چاند سا سیٹی پَٹاخ
اہلِ مشقت کیسے ہی خوش وضع ہوں اپنے پیشہ اور مشقّت ہی میں مبتلا رہتے ہیں، پرائی جمع پر مزا اڑانے والے کی نسبت بولتے ہیں
دُلارا بیٹا گانڈُو دُلاری بیٹی چِھنال
ایسے محل پر بولتے ہیں جب ماں باپ کے بیجا لاڈ پیار سے اولاد کے اطوار خراب ہو جاتے ہیں .
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tuGyaanii
तुग़्यानी
.طُغْیانی
flood, overflowing
[ Shahbaz Khan ne Masum Khan ko shikast di nadi-nalon aur dariyaon ki tughyani par kuchh khayal na kia ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
darham-barham
दरहम-बरहम
.دَرْہَم بَرْہَم
disorganize, disarranged, confound, jumble
[ Musladhar barish ki wajah se mamul ki zindagi darham-barham ho gayi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
jaanashiin
जानशीन
.جانَشِین
heir, successor
[ Lenin ke marne ke baad Stalin uska janashin bana ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHaanqaah
ख़ानक़ाह
.خانْقاہ
a convent, monastery for Sufis
[ Shahzada faqir ki bhes mein darwesh ki khanqah mein usse milne gaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
jauhar
जौहर
.جوہر
secret quality
[ Ladkiyon ka sabse bada jauhar sharm-o-haya hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
abr
अब्र
.اَبْر
cloud
[ Abr-aalud asman mein bijli ka chamakna fitri baat hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shahzaada
शहज़ादा
.شَہْزادَہ
a son of a monarch, prince
[ Badshah ke baad shahzade hi uski takht ke haqdar hote hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
saaniha
सानिहा
.سانِحَہ
incident, event, occurrence
[ Bhopal gas saniha, Hindustan ka ab tak ka sabse bada san'ati almia (industrial incident) hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shaandaar
शानदार
.شاندار
grand, pompous, stately, dignified, splendid
[ Hamare school ki library bahut shandar hai, jahan har mauzu par kitabein milti hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
lavaazimaat
लवाज़िमात
.لَوازِمات
essentials, requisites, necessaries
[ Baarish ke mausam mein chatri aur digar lawazimat rakhna faidemand sabit hota hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (بیٹا)
بیٹا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔