تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آویزِش" کے متعقلہ نتائج

آویزِش

نزاع، جھگڑا، لڑائی

نَسلی آویزِش

نسلی چپقلش ، عصبیت ، مختلف نسل کے لوگوں یا گروہوں کا باہمی جھگڑا

اردو، انگلش اور ہندی میں آویزِش کے معانیدیکھیے

آویزِش

aavezishआवेज़िश

اصل: فارسی

وزن : 222

  • Roman
  • Urdu

آویزِش کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • نزاع، جھگڑا، لڑائی
  • مقابلہ، کھینچا تانی، کشتی

شعر

Urdu meaning of aavezish

  • Roman
  • Urdu

  • nazaaa, jhag.Daa, la.Daa.ii
  • muqaabala, khiinchaataanii, kashtii

English meaning of aavezish

Noun, Feminine

  • differences, enmity
  • conflict, strife, discord

आवेज़िश के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • युद्ध, झगड़ा, लड़ाई, विवाद, लाग-डाँट, हाथापाई
  • प्रतिस्पर्धा, मुक़ाबला, खींचातानी, पहलवानी, कुश्ती

آویزِش سے متعلق دلچسپ معلومات

آویزش یائے مجہول، پنجم مکسور، بمعنی ’’جھگڑا، کھینچا تانی، تنازعہ‘‘۔ نظم ’’پیرومرید‘‘ میں اقبال کا شعر ہے ؎ تا کجا آویزش دین و وطن جوہر جاں پر مقدم ہے بدن مرحوم پروفیسر آل احمد سرور مجھ سے ناقل تھے کہ ایک بار سراج لکھنوی مرحوم نے ان سے پوچھا کہ ’’آویزش‘‘ کو باضافت استعمال کرنا درست ہے کہ نہیں۔ سرور صاحب نے کہا کہ درست ہے، اور سنداً اقبال کا منقولہ بالا شعر پڑھا۔ سراج لکھنوی مرحوم نے فرمایا کہ اقبال مستند نہیں ہیں، کسی’’اہل زبان‘‘ کا شعر سنائیے۔ اس میں شک نہیں کہ ’’جھگڑا، تنازعہ‘‘ وغیرہ کے معنی میں’’آویزش‘‘ فارسی میں نہیں ہے۔’’آنند راج‘‘ نے اسے مقابل’’آمیزش‘‘ لکھا ہے، اور مؤخرالذکر کے معنی لکھے ہیں’’احتیاط‘‘۔ یہ یقیناً ’’احتیاز‘‘ کی جگہ سہوکتابت ہے۔’’احتیاز‘‘ کے معنی ہیں، ’’ملنا جلنا، آمیز ہونا‘‘۔ لہٰذا ’’آویزش‘‘ کے معنی فارسی میں ہوئے، ’’الگ الگ رہنا، دوردور رہنا‘‘۔ اغلب ہے کہ اردو والوں نے یہیں سے ’’جھگڑا‘‘ وغیرہ کے معنی نکال لئے۔ یعنی اردو میں ’’آویزش‘‘ کو نئے معنی دئے گئے، اور اقبال جیسا شاعر اگر اسے نئے معنی میں باضافت استعمال کرتا ہے تو اور کسی سند کی جستجو ہمیں کیوں ہو؟

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

آویزِش

نزاع، جھگڑا، لڑائی

نَسلی آویزِش

نسلی چپقلش ، عصبیت ، مختلف نسل کے لوگوں یا گروہوں کا باہمی جھگڑا

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آویزِش)

نام

ای-میل

تبصرہ

آویزِش

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone