تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تولْنا" کے متعقلہ نتائج

تولْنا

وزن کرنا.

تُول نالی

پُونی.

فِرَن٘گ تولْنا

رک : تلوار تولنا .

ہِیرے تولْنا

کوئی اہم کام کرنا ، اپنی قابلیت یا لیاقت کو آزمانا نیز قابل لوگوں کو تلاش کرنا ۔

شَہْپَر تولْنا

پرواز کے لیے پر پھیلانا ، اُڑنے کی کوشش کرنا ؛ (مجازاً) کام کے لیے کوشش کرنا.

تیغَہ تولْنا

رک : تلوار تولنا.

جَواہِر میں تولْنا

بہت زیادہ قدر کرنا

ہِیروں میں تولْنا

بہت زیادہ قدر و منزلت کرنا نیز بہت بڑی قیمت لگانا.

دِل تولْنا

ہمَت کی آزمائش کرنا، حوصلل جان٘چْنا ؛ دلی کیفیت پر غور کرنا.

بات تولْنا

کسی بات کے ہر پہلو پر غور کرنا

سانس تولْنا

سان٘س روکنا ، سان٘س ٹھہرانا ، دم لینا.

بول تولْنا

کہے پر غور و فکر کرنا، قول کو جانچنا، بات کو پرکھنا

بازُو تولْنا

پرند کا اڑنے کے ارادے سے بازووں کو حرکت دینا.

تَلْوار تولْنا

تلوار کو ہاتھ میں جانْچ کر پکڑنا تا کہ وار خالی نہ جائے ، تلوار سنْبھالنا ، آمادۂ قتل ہونا.

زور تولْنا

قوّت یا طاقت کا اندازہ لگانا ، قوّت آزمائی کرنا .

تیغ تولْنا

رک : تلوار تولنا ، وار کرنے کے لیے تلوار بلند کرنا.

کُفْر تولْنا

رک: کفر بکنا.

گھاٹ تولْنا

کم تولنا

شَمْشِیر تولْنا

شمشیر زنی کا ارداہ کرنا ، تلوار کو ہاتھ میں لے کر جانچنا تا کہ وار پورا پڑے ، تلوار سنبھالنا ، وار کرنے کے لئے تیار ہونا

زانُو تولْنا

بیٹھے ہوئے کھڑے زانو کو نیچا کرنا اور نچلے زانو کو کھڑا کرنا (خواہ تکان کے باعث یا اضطراب کے سبب یا پھر یُونہی)، گھٹنا بدلنا

کَنْدھا تولْنا

کاندھا تولنا، مستعد ہونا، تیار ہونا.

کُنْدے تولْنا

بلندی کی جانب پرواز کرنے کی تیاری کرنا، پرندوں کا اڑنے کے لئے بازوؤں کو جنبش دینا، پرواز کے لئے تیار ہونا

بَھویں تولْنا

رک : بھویں تاننا.

سانگ تولْنا

سان٘گ کو ہاتھ میں جان٘چ کر پکڑنا تاکہ وار خالی نہ جائے ، آمادۂ قتل ہونا.

نِگاہوں میں تولنا

دیکھ کر منشا یا مزاج کی کیفیت معلوم کر لینا ۔

دِل کو تولْنا

اچھی طرح سوچنا.

پُھولوں میں تولْنا

پھولوں میں تلنا (رک) کا تعدیہ

سونے میں تولْنا

بہت زیادہ انعام و اِکرام دینا ، نوازنا، قدر و منزلت کرنا.

ہیْر پھیرکے تولنا

کسی چیز کو پہلے ایک پلڑے میں تولنا پھر دوسرے میں، تاکہ ترازو کے صحیح ہونے کی تصدیق ہو جائے، پلڑے بدل کر تولنا

ہاتھ تولنا

وار کرنے کے لیے ہاتھ اُٹھانا

سونے کے بَرابَر تولْنا

گراں قِیمت لینا ، بہت ہی مہنگا بیچنا .

موتی کے ساتھ تولْنا

رک : موتیوں میں تولنا جو زیادہ مستعمل ہے

ایر پھیر کے تولْنا

(دوکانداری) جنس کو دونوں پلڑوں میں بازی تولنا تاکہ پاسنگ وغیرہ کا فرق نہ رہے.

نِیمچَہ تَولنا

ہاتھ میں چھوٹی تلوار یا خنجر لے کر تاننا، مارنے کے لیے تلوار لہرانا

جَواہِر تَولْنا

کسی چیز کے بدلے اس کے وزن کے برابر تول کر جواہرات دینا.

پَر تولنا

(لفظاً) پرند کا دونوں بازووں کو پھیلا کر اڑنے کے ارادے سے حرکت دینا ، آمادۂ پرواز ہونا ، اڑنے کی تیار کرنا.

نَظریں تولنا

آنکھوں میں انتخاب کرنا، پسند کرنا

کَمتی تولنا

cheat in weighing

مُنڈی تولنا

حملہ کرنا ۔

سونے میں رَکھ کَر تولْنا

بہت زیادہ قدر و منزلت کرنا ، معقول معاوضہ تنخواہ یا صِلہ دینا ، انعام میں بہت زیادہ مال و دولت دینا.

نَظَر میں تولنا

رک : نظروں میں تولنا جو زیادہ مستعمل ہے

نَظروں میں تولنا

تیوروں سے جانچنا ، نگاہوں سے اندازہ کرنا ، آنکھوں ہی آنکھوں میں پرکھ لینا ۔

موتِیوں میں تولنا

موتیوں میں تلنا (رک) کا تعدیہ موتیوں کا ہم وزن سمجھا جانا ؛ بہت قیمتی جاننا

مِیزان پَر تولنا

ترازو سے کسی شئے کا وزن معلوم کرنا نیز کسی چیز کو پرکھنا ، کھرا کھوٹا معلوم کرنا۔

اُلْٹے کانٹے تولنا

تولتے وقت ترازو کا کانٹا پیچھے کی طرف جھکا دینا، کنایہ: کم تولنا، ڈھاڑی مارنا

مِیزان میں تولنا

ترازو میں رکھ کر وزن معلوم کرنا نیز جانچنا ، پرکھنا ۔

بَرچھی تَولنا

وار کرنے کے لئے برچھی کو تاننا.

موتیوں کا تولنا

موتیوں کا ہموزن سمجھنا

کانٹے میں تولنا

مساوات اور برابری ملحوظ رکھنا، یکساں برتاو کرنا.

آنکھوں میں تَولْنا

آنکھوں میں تلنا کا تعدیہ

سِیدھی تَول تَولْنا

پُورا پُوار وزن کرنا ، تولنے میں کمی نہ کرنا .

تولْنا سے متعلق محاورے

تولْنا

اصل: سنسکرت

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone