تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"قَید" کے متعقلہ نتائج

قَید

اسیری

قَیدِ رَن٘گ

(سیاسیات) اختلافِ رن٘گ ، کالی اور گوری قوموں میں قانونی یا معاشرتی اختلاف (ان٘گ : Colour Bar) .

قَید لَگ٘نا

قید لگانا (رک) کا لازم ، پابندی عائد کرنا.

قَیدِ سَخ٘ت

قیدِ بامشقّت، مشقّت والی اسیری؛ قید جس کے ساتھ مشقت لازم ہو

قَید اُٹ٘ھنا

پابندی ختم ہونا.

قَید کاٹ٘نا

سزا بھگتنا ، سزا کی مدت گزارنا .

قَید رَک٘ھنا

زندان میں رکھنا، حراست میں رکھنا، نگرانی میں رکھنا

قَید بَھر٘نا

رک : قید بھگتنا (جو زیادہ مستعمل ہے)

قَید ہونا

جیل خانے جانا، اسیر ہو کے زندان میں بند ہونا

قَید رَہْنا

جیل یا زندان میں رہنا نیز بندشوں میں رہنا، پابند ہونا

قَید پَڑ٘نا

گرفتار ہونا ، محبوس ہونا ، پکڑا جانا.

قَید توڑ٘نا

بیڑیاں توڑنا ، جیل سے فرار ہونا ، آزاد ہونا ، رہائی حاصل کرنا.

قَیدی

اسیر، محبوس، مقیّد

قَید خانَہ

قیدیوں کے رہنے کی جگہ ، زندان، محبس، بندی خانہ، مجرموں کے سزا بھگتنے کا مکان، جیل

قَید سے چُھٹ٘نا

رہا ہونا ، رہائی پانا ، اسیری سے آزاد ہونا.

قَید سے چُھوٹ٘نا

رک : قید سے چھٹنا.

قَید و بَنْد

شرط و پابندی نیز اسیری اور بندش، گرفتاری و ممانعت

قَید میں ہونا

جیل میں ہونا ، گرفتار ہونا نیز پابند ہونا.

قَیدَک

قیدق، نتھی، کاغذ کو باندھنا

قَیدَن

اسیر عورت ، قیدی عورت.

قَید لَگی ہونا

شرط لگی ہونا ؛ پابندی ہونا.

قَیدَق

طبلق ، کاغذی بندھن ، دستۂ کاغذ نیز طبلق باندھنے کا فیتہ وغیرہ.

قَید پانا

اپنے آپ کو اسیر دیکھنا

قَیدِ مَحْض

قیدِ بلا مشقت، قید سادہ

قَیدِ قَفَس

پنجرے کی قید

قَید کَرْنا

محبوس کرنا، اسیر کرنا، گرفتار کرنا، پنجرہ یا جیل میں ڈالنا

قَید سے رِہا ہونا

رہا ہونا، اسیری سے آزاد ہونا

قَیدِ تَنْہائی

اکیلے پن کا قید، قید خانے میں تنہا رہنے کی سزا، ایسی قید جس میں قیدی کہ الگ کوٹھری میں بند کر دیا جاتا ہے، وہیں اس سے مشقت لی جاتی ہے اور وہیں کھانا وغیرہ دیا جاتا ہے

قَید سے رِہائی پانا

رہا ہونا، اسیری سے آزاد ہونا

قَیدِ فَرَنگ

بیڑی کی ایک قسم جو اہلِ یورپ استعمال کرتے تھے، ایسی قید جس سے چھٹکارا مشکل ہو

قَید سے آزاد ہونا

زنداں سے رہا ہونا ، جیل سے چھوٹنا

قَیدُوم

(لفظاً) مقدّم حصّہ ؛ (مجازاً) سات آسمانوں میں سے تیسرا جو زرِ سرخ کا ہے اور نام اس کا قیدوم ہے.

قَید لَگانا

impose condition(s), limit, bind, regulate

قَید میں مُبْتَلا ہونا

اسیر ہونا، قید ہونا

قَیدِ بَعِوَضِ قَرْضَہ

(قانون) وہ قید جو قرضے کی عوض ہو

قَید چُھوٹْنا

بندش ختم ہونا ، شرط اٹھا جانا ، پابندی ختم ہونا.

قَیدِ شِدَّت

سخت قید ، وہ قید جس میں ہتھکڑیاں اور بیڑیاں پہنائی جائیں.

قَید بُھگَتْنا

سزا کاٹنا ، محبوس رہنا ، قید خانے میں بسر کرنا.

قَید اُڑا دینا

رک : قید اٹھا دینا ؛ پابندی ختم کر دینا.

قَیدی بان

زندان بان ، اسیروں کا نگران.

قَیدی وان

(عوامی) پابند، مقید

قَیدِ اَلَم سے رِہا ہونا

رنج و غم سے چھوٹنا، مصیبتوں سے بچنا

قَیدِ گِراں

قیدِ سخت، قید با مشقت

قَید میں کَرْنا

رک : قید میں ڈالنا.

قَید میں ڈالْنا

جیل میں ڈالنا ، زندان میں اسیر کر دینا.

قَید سے نِکَلْنا

رک : قید سے چھٹنا ، رہائی پانا.

قَید لَگا دینا

مشروط کرنا ، محدود کرنا ، حد باندھنا ، لازم گرداننا ، پابندی عائد کر دینا.

قَید اُٹھا دینا

پابندی یا شرط دور کرنا

قَیدِ شَدِید

سخت قید، وہ قید جس میں ہتھکڑیاں اور بیڑیاں پہنائی جاتی ہیں

قَیدِ بِلا مَشَقَّت

وہ قید جس میں قیدی سے محنت نہ لی جائے

قَیدِ با مَشَقَّت

وہ سزا جس میں سزا یافتہ مجرم سے کوئی سخت کام لیا جائے، جسمانی مشقت کا کام لیا جائے

قَیدِ اَلَم سے آزاد ہونا

رنج و غم سے چھوٹنا، مصیبتوں سے بچنا

قَیدِ شَشْدَری

(شطرنج) مہرے کا خانے میں بند ہو جانا ، مہرے کو باہر نکلنے کا رستہ نہ ملنا.

قَیدُ الاَسْفان

a fleshy substance of the jaws round the teeth.

قَیدِ عُنْصُری سے آزاد ہونا

جسم سے روح کا نکل جانا ، مر جانا ، انتقال کر جانا ، موت آنا.

قَیدیِ مَفْرُور

(قانون) فراری قیدی ، وہ قیدی جو قید سے بھاگ گیا ہو

قَیدی فَوجْداری

(قانون) وہ قیدی جو ملزم کسی جرمِ فوجداری کا ہوا ہو یا اس پر کوئی جرم فوجداری ثابت ہوا ہو ، وہ قیدی جو جیل فوجداری میں مقید ہو.

عُمْر قَید

(قانون) جیتے جی کی قید، عمر بھر کی قید، ساری زندگی کی قید، جس دوام

جَنَم قَید

عمر قید ، حبس دوام .

مَحْض قَید

صرف قید جس کے ساتھ محنت نہ ہو (قید بامشقت کے مقابل)

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone