تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَرائے" کے متعقلہ نتائج

پَرائے

پرایا کی جمع یا مغیرہ حالت

پَرائے گَھر کا ہونا

غیر کا بن جانا ، لڑکے کا گود ہو جانا.

پَرائے گَھر کی ہونا

بیٹی کا گھر بار کا ہو جانا ، بیٹی بیاہا جانا.

پَرائے بَس میں رَہنا

دوسرے کے اختیار یا قبضے میں آنا ، دوسروں کے ہاتھوں میں آنا.

پَرائے بَس میں ہونا

دوسرے کے اختیار یا قبضے میں آنا ، دوسروں کے ہاتھوں میں آنا.

پَرائے ہاتھ میں ہونا

دوسرے کی مدد سے ہونا ، غیر کے ذریعہ سے ہونا.

پَرائے ہاتھ پَر شِکْرا پالْنا

رک : پرائے اڈے پر شکرا پالنا.

پَرائے شگُون اَپ٘نی ناک کَٹانا

۔ پرائے کام کے لئے اپنا نقصان گوارا کرنا۔ کسی کے فائدے کے لئے خود بدنام ہونا۔ ع

پَرائے شگُون اَپ٘نی ناک کاٹْنا

دوسرے کے لیے خود نقصان اٹھانا ، غیر کی خاطر اپنے سر بلا مول لینا.

پَرائے تَع٘زِیے پَر یا حُسَین

دوسرے کے کام کو اپنی طرف منسوب کرنے یا اس پر فخر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں.

پَرائے گَنْڈوں کے بَھروسے پَر نَہ رَہنا

دوسرے کی امداد پر بھروسا نہ کرنا، خود ہمت کرو

پَرائے گَھر کا کُوڑا ہَے

۔ (عو) بیٹی کے حق میں بولتی ہیں کہ وہ دوسرے کے گھر بیاہی جائے گی۔

پَرائے شگُون اَپ٘نی ناک کَٹْوانا

دوسرے کے لیے خود نقصان اٹھانا ، غیر کی خاطر اپنے سر بلا مول لینا.

پَرائے خُون

غیر کا حسب نسب ، ذات پات.

پَرائے واسْطے

غیر کے لیے، دوسرے کی خاطر

پَرائے کارَن

دوسرے کی وجہ سے

پَرائے دِل پَر اِخْتِیار نَہِیں

دوسرے کے خیال یا مرضی وغیرہ کو بدلنا یا سے اپنی مرضی کے مطابق بنانا کسی کے بس کی بات نہیں.

پَرائے بَس میں

۔ دوسرے کے اختیار میں۔ بے اختیار (پڑنا۔ ہونا) کے ساتھ) ؎

پَرائے گَھر جانا

رک : پرائے گھر کا ہونا.

پَرائے بِرْتے پَر

دوسرے کے بھروسے پر.

پَرائے گَھر کی بَنْنا

بیٹی کا گھر بار کا ہو جانا ، بیٹی بیاہا جانا.

پَرائے بَس میں آنا

دوسرے کے اختیار یا قبضے میں آنا ، دوسروں کے ہاتھوں میں آنا.

پَرائے گَھر چَلی جانا

لڑکی کا بیاہ ہوکر شوہر کے گھر چلا جانا.

پَرائے بَرْدے آزاد کَرْنا

دوسرے کے مال پر فیاضی دکھانا ، غیر کے مال پر گلچھرے اڑانا.

پَرائے مال پَرلال حَسَن

رک : پرائے مال پر یا حسین.

پَرائے ٹُکڑوں پر آ پَڑْنا

دوسرے کی کمائی پر گرزر کرنا ، خود کچھ کام نہ کرنا اور غیر کی روٹیاں توڑنا.

پَرائے اَڈّے پَر شِکْرا پالْنا

دوسرے کے بل بوتے یا بھروسے پر کوئی کام کرنا.

پَرائے مال پَر یا حُسَین

غیر کی چیز پر شیخی مارنے اور اترانے کے موقع پر بولتے ہیں.

پَرائے مال پَر جِھینگَر ناچے

پرایا مال ہاتھ لگ جانے پر خوش ہونے کے موقع پر بولتے ہیں.

پَرائے خائے پَر شِکْرا پالْنا

رک : پرائے اڈے پر شکرا پالنا.

پَرائے سَر کی بَلا لَگانا

دوسرے کی مصیبت اپنے سر لینا ، دوسرے کے لیے اپنے کو زحمت میں ڈالنا.

پَرائے سَر کی بَلا لینا

۔ دوسرے کی مصیبت اپنے ذمہ لینا ۔ دوسری کی ذمہ داری اپنے سر لینا۔ ؎

پَرائے پَھٹے میں پاوں دینا

دوسرے کی آئی گئی اپنے سر لینا ، غیر کے بگڑے ہوئے معاملات میں دخل دے کر خود کو مصیبت میں ڈالنا.

پَرائے دَھن کو چور روئے

دوسرے کے مال کا لالچ کرنے یا اس سے حسد کرنے کے موقع پر بولتے ہیں.

پَرائے پَھٹے میں پاوں ڈالْنا

دوسرے کی آئی گئی اپنے سر لینا ، غیر کے بگڑے ہوئے معاملات میں دخل دے کر خود کو مصیبت میں ڈالنا.

پَرائے ٹُکْڑوں سے پیٹ پالْنا

رک : پرائے ٹکڑوں پر آ پَڑْنا.

پَرائے بِرْتے پَرْ شِکْرا پالْنا

رک : پرائے اڈے پر شکرا پالنا.

پَرائے مال پَر دِیدے لال

دوسرے کی چیز پر غرور کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

پَرائے پَھٹے میں ٹانْگ اَڑانا

meddle into others' affairs

پَرائے دَھن پَر لَچْھمی نَرائَن بَنْنا

دوسرے کے مال یا چیز پر فیاضی کرنا، غیر کی دولت پر اترانا

پَرائے شُگُون کے لِیے اَپنی ناک کَٹانا

hurt oneself for the sake of others, cut one's nose to spite another's face

بھات کھاتے ہاتھ پَرائے

بہت نازک ہے، چاول جیسی نرم غذا کھانے سے ہاتھ میں درد ہونے لگتا ہے

اَپْنا بھات پَرائے ہاتھ

اپنا مال دوسرے کے حوالے کرنا یا اپنی دولت دوسرے کے لیے چھوڑ جانے کے موقع پر مستعمل

زَبان سے بیٹا بیٹی پَرائے ہوتے ہیں

انسان کو زبان کا بڑا پاس رکھنا چاہیے، بَاتوں سے آدمی اولاد کو بھی اپنا مخالف بنا لیتا ہے اس لیے خیال رکھنا چاہیے کہ زبان سے کیا بات نکلتی ہے

اَپنا گَھر ہَگ بَھر، پَرائے گَھر تُھوک کا ڈَر

اپنی چیز کو چاہے جس طرح برتیں، دوسرے کی چیز کی احتیاط کرنی پڑتی ہے

زَبان سے بیٹا بیٹی پَرائے ہو جاتے ہیں

انسان کو زبان کا بڑا پاس رکھنا چاہیے، بَاتوں سے آدمی اولاد کو بھی اپنا مخالف بنا لیتا ہے اس لیے خیال رکھنا چاہیے کہ زبان سے کیا بات نکلتی ہے

مَرے چور پَرائے دَھن

جو دوسروں کا مال تاکے چور ہے

رووے چور پَرائے دَھن کو

کسی کی سخاوت کو دیکھ کر ناراض ہونا یا غیر کے مال پر شیخی مارنا ، حاسد کی نِسبت مُستعمل

مَرے چور پَرائے دَھن پَر

پرائے مال کی خاطر جان دینا حماقت ہے ، بے گانہ مال مارنا آسان نہیں ، چور پرائے مال پر اپنی جان کھو دیتا ہے

مَرا چور پَرائے دَھن پَر

پرائے مال پر جان دینا حماقت ہے ؛ بیوقوف دوسروں کے مال پر جان دیتا ہے

مُرَبّے چور پَرائے دَھن پر

پرائی دولت کی خاطر جان دینا کمال حماقت ہے،بیگانہ مال مارنا آسان نہیں

بُڑْھیا دِیوانی ہوئی، پَرائے بَرْتَن اُٹھانے لَگی

بیوقوف بھی اپنا ہی فائدہ چاہتا ہے

مِلْکی کیا جانے پَرائے دِل کی

زمیندار خود غرض ہوتے ہیں کسی اور کی پروا نہیں کرتے

دادا جان پَرائے بَردے آزاد کَرْتے تھے

شیخی مارنے والے کے مُتعلق کہتے ہیں

کِھینْچا تانی وہ بَھرے جو پَرائے بِیچ میں پَڑے

جو دوسروں کی باتوں میں دخل دے اسے مارا مارا پھرنا پڑتا ہے، دوسروں کی باتوں میں دخل دینے والے کو پریشانی اٹھانی پڑتی ہے ، جو دوسروں کے معاملات میں دخل دیتا ہے اسے کھینچا تانی میں مبتلا ہونا پڑتا ہے یعنی کبھی ایک فریق اسے نشانۂ تنقید بناتا ہے کبھی دوسرا .

سَنگھ پَرائے دیس میں نِت ماریں نِت کھائیں

زبردست لوگ دُوسرے لوگ دُوسرے ملک میں جا کر لُوٹ مار کر کے کھاتے ہیں.

اینْچا کِھینْچا وہ پِھرے جو پَرائے بِیچ میں پَڑے

جو دوسروں کی باتوں میں دخل دے اسے مارا مارا پھرنا پڑتا ہے، دوسروں کی باتوں میں دخل دینے والے کو پریشانی اٹھانی پڑتی ہے

میرا باپ سَخی تھا پَرائے بَردے آزاد کَرتا تھا

طنزاً شیخی خور کی نسبت بولتے ہیں جو آپ تو کسی قابل نہ ہو اور بزرگوں کی باتوں پر گھمنڈ کرے

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone