زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

خِلْقِیَّہ

جبلی، فطری، خلقی

کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے

جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ

سُرُور

دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انبساط، کیف، سرشاری

بے حِجابی

بے پردہ ہونا، بے پردگی، گھونگھٹ اٹھا دینا، کھلے بندوں پھرنا (عورت کا)

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

ضرب الامثال

یہ ہندوستانی ضرب الامثال کی ایک لغت ہے، جو ریکھتا فاؤنڈیشن کا ایک اقدام ہے۔ اس میں صدیوں پر محیط روایتی کہاوتوں اور محاوروں کا ایک قیمتی مجموعہ شامل ہے جو برصغیرِ ہند کی ثقافت، معاشرے اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لغت ناقدین، محققین، طلبہ اور زبان و ادب کے شائقین کے لیے ایک نہایت مفید اور قابلِ اعتماد حوالہ جاتی ماخذ کے طور پر کام کرتی ہے۔

مشہور ضرب الامثال

ضرب الامثال کی فہرست

متعقلہ نتائج

اُڑ بَھنبِھیری ساوَن آیا

جب کسی کے دن پھرتے ہیں اور اُس کے پاس روپیہ آتا ہے اور وہ گلچھرے اڑاتا ہے تو ایسے موقع پر کہتے ہیں

اُڑی اُڑی طاق بَیْٹھی

(کوئی بات) چرچا ہوتے ہی عوام میں پھیل گئی ، رفتہ رفتہ کہاں سے کہاں جا پہنچی.

اُڑْتی اُڑْتی طاق چڑھی

تصدیق ہوگئی افواہ ٹھیک تھی، کسی اڑتی خبر کا سچ بن جانا

اُلَجْھنَا آسان سُلَجْھنَا مُشْکِل

کسی جھگڑے میں پڑنا تو آسان ہوتا ہے لیکن اس سے چھٹکارا حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے

اُدَھار دیْنا لَڑائی موْل لیْنا ہے

قرض دینا جھگڑا پیدا کرنا ہے

اُدَھار دِیا گَاہَک کھوْیا، صَدْقَہ دِیا رَدِّ بَلا

قرض دینے سے گاہک جاتا رہتا ہے اور صدقہ دینے سے مصیبت دور ہوتی ہے اور ثواب ملتا ہے

اُدَھار کَھانا اور پُھوس تاپْنا بَرابَر ہَے

جس طرح پھوس جلدی جل جاتا ہے اور حرارت نہیں پہنچاتا اسی طرح قرض بے برکت ہوتا ہے

اُدھار کی کیا ماں مَری ہے

نقد پاس نہ سہی ادھار تو ملے گا

اُدَھار سَب سے بَڑی سَاکْھ ہَے

ادھار اعتبار پر دیا جاتا ہے مگر اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوتا

ادھیڑ کے روٹی نہ کھاؤ تنگی ہوتی ہے

ادھیڑ کر روٹی کا کھانا برا سمجھا جاتا ہے، روٹی کا چھلکا نہیں اتارنا چاہیے

اُدْھیَائِل سَتُوا پِتْرَن کے دان

خراب ہوئے ستو بڑوں کے نام دان، جو ستو اڑ گیا وہ باپ دادا کے لئے وقف

اُدیَم سے دَلِدَّر گَھٹے

محنت اور کوشش سے تکلیف جاتی رہتی ہے، محنت یا کام دھندے سے غربت دور ہوتی ہے

اُگَلْتی تَلْوار بِیسوْا لُگائی خَصَم کو مار رَکْھتی ہے

جس طرح میں سے تلوار اچانک نکل پڑنے پر انسان کو زخمی کر دیتی ہے اس طرح بد چلن عورت سے بھی خاوند کو ضرور پہنچتا ہے .

اُگَت اُگے ماہ بَھرے بسوت اُگے جائے

دیر سے اُگنے والی فصل کے جلدی اُگ آنے پر وہ سوکھ جاتی ہے

اُگْلے تو اَنْدھا، کھائے تو کوڑھی

کرنے اور نہ کرنے میں دونوں طرح خرابی، شدید تذبذب کا عالم

اُجْڑے گانو کا ناتا کِیا

جس جبز کو چھوڑ دیا اس سے کیا واسطہ ، تعلق آبادی سے ہوتا ہے ویران بستی سےکیا تعلق .

اُجْڑے گَھر کا بَلینڈا

برباد شدہ ، از کار رفتہ ، بقیہ ، مرے ہووں کی نکمی یاد گار

اُجَّڑ نَگْری سُونا دیس

ویران، تباہ، برباد جگہ، غیر آباد مقام

اُجول برن ادھینتا ایک چرن دو دھیان، ہم جانے تم بھگت ہو نِرے کَپَٹ کی کھان

اچھائی کا ڈھونگ کرنے والے کے متعلق بھی کہا جاتا ہے

اُکْتائی کُمھارَن ناخُن سے مِٹّی کھودے

جب آدمی محنت کرتے کرتے تھک جاتا ہے یا کام پر جی نہیں لگتا تو بے دلی اور بے توجہی سے کام کرنے لگتا ہے .

اُلْٹا چور کوتْوَال کو ڈانْٹے

مجرم یا ملازم کا بے گناہ یا مظلوم کو دبانا، قصور کر کے اکڑنا

اُلْٹے بانس بَریلی

(لفظاً) شہربریلی (یوپی ، بھارت) کے پیدا شدہ بانس جو وہاں سے لائے گئے تھے پھر وہیں کو واپس چلے ، (مراداً) برعکس معاملہ ، حماقت کا کام ، نقصان کا کام

اُلْٹے بانْس پَہاڑ چَڑھے

معاملہ الٹ گیا (خلاف محل کام کرنے کے موقع پر طنزاً مستعمل)

اُلْٹِی گَنْگا پَہَاڑ کو چَلی

جہاں جس چیز کی ضرورت نہیں اس کا وہاں جانا

اُلٹی کھوپَڑی اَونْدھا گِیان

اوندھی کھوپڑی میں اندھی عقل، بیوقوف شخص جسے کہا جائے کچھ اور سمجھے کچھ

اُلْٹی نَگْری تَلْپَٹ راجا

جیسی رعایا بے سلیقہ ویسا حاکم پھر انتظام کیونکر ہو ، سب کام خلاف دستور ، غیر منظم

اُلْٹِی ٹانْگیں گَلے پَڑِیں

الٹے مصیبت میں پڑ گئے

الٹی واکی ریت ہے الٹی واکی چال، جو نر بھونڈی راہ میں اپنا کھووے مال

جو آدمی غلط کام میں پیسا خرچ کرے تو سمجھنا چاہیے کہ اس کی عقل ماری گئی ہے

ان کا کاٹا پانی نہیں مانگتا

سخت زہریلے سان٘پ کا ڈسا ہوا فوراً مر جاتا ہے

اُپْکَاری دَھْرم دھاری

فیاض آدمی خدا پرست ہوتا ہے

اُرْدُو کا مُحَاوَرَہ دِلِّی پَر خَتْم ہے

اچھی محاورے دار اردو دلی میں ہی سننے کو ملتی ہے

اُس جَاتَک پَر پیار جَتاؤ، مَات پِتَا بِن جَس کو پاؤ

یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کرو، یتیم بچوں سے پیار کرنا چاہیے، یتیم پر مہربانی کرنی چاہیے

اُس جاتَک سے کَرو نَہ یارِی، جَس کی ماتا ہو کَلْہَاری

اس لڑکے سے کبھی دوستی یا محبت نہ کرو جس کی ماں لڑاکا یعنی جھگڑالو ہو

اس کی سیکھ نہ سیکھیو جو گُر سے پھر جائے، بدیا سوں خالی رہے پھر پاچھے پچھتائے

جو شخص اپنے استاد کو دھوکہ دے اس سے ہوشیار رہنا چاہیے، ایسا آدمی علم حاصل نہیں کر پاتا اور پیچھے پچھتاتا ہے

اُس نَر کے بھی ایک دِن، پَڑے گَلے میں پھانْد، جِس نے چوری لُوٹ پَر لی کَمَر بانْدْھ

چور ایک نہ ایک دن پکڑا جائے گا، چوری اور لوٹ کرنے والا آدمی بہت دنوں تک آزاد نہیں گھوم سکتا

اُس نَر کو نَہ سِیْکْھ سُہاوے، نیْہ پَھنْد میں جو پَھنْس جاوے

عشق کے جال میں پھنسے شخص کو نصیحت اچھی نہیں لگتی

اس نر سے تم ملو نہ کوئی، جاکو دیکھو کپٹی دھوئی

دھوکے باز شخص کا ساتھ نہیں کرنا چاہیے

اُس نے رَکّھا اِس نے اُٹھایا

دونوں ایک دوسرے کا بدل ہیں، دونوں ایک جیسے ہیں (اس موقع پر مستعمل جب دو آدمی عادت، خصلت اور سیرت وغیرہ میں یکساں ہوں)

اس پرکھا کی بات پر نہ بھروسہ رکھ، بر بر جھوٹ بولے جو دن بھر ماں سو لکھ

جھوٹے آدمی پر ہرگز اعتبار نہیں کرنا چاہیے یعنی جو شخص ہمیشہ ہی جھوٹ بولتا رہا ہو اس کا بھروسہ نہ کریں

اُسے تو دھوْنِی بھی نَہِیْں آتی

بیت الخلا یا پاخانہ کے لیے پانی لینا بھی نہیں جانتا

اسی روکھ پر ہے چڑھا اسی کی جڑ کٹوائے، وہ مورکھ تو ایک دن گر دب کر مر جائے

جس چیز پر انسان کا گزارا ہو اگر اسی کو تباہ کرے تو نقصان اٹھائے گا

اُسکے دینے کے ہَزاروں ہاتھ ہَیں

روزی کا ایک در بند ہو تو خداے تعالیٰ ستردر کھول دیتا ہے، وہ کسی نہ کسی طرح اپنے بندوں کو ضرور رزق پہنچاتا ہے

اُس کو سَب کی فِکْر ہے

خدا ہر ایک کا خیال رکھتا ہے، خدا سب کی خبر لیتا ہے

اُسْتاد بَیٹھے پاس تو کام آئے راس

اگر ماہر فن موجود ہو تو کام بہت اچھا ہوتا ہے

اُت اَوکَھد کُچھ کام نہ آوے، مَوت پَکَڑ جی جس کا لیْوے

موت کا کچھ علاج نہیں، موت کے سامنے چھوٹے بڑے کسی کی نہیں چلتی

اُت بھی تُو مَت بَیٹْھ پیارے جِت بیْٹھے ہوں بَیْری سارے

جہاں دشمن ہوں وہاں ٹھہرنا اچھا نہیں ہے

اُت داتا دیوے ایسے جو لے داتا نام، اِت بھی سگرے ٹھیک ہوں اس کے کرتب کام

جو خدا کو یاد کرے اس کو خدا خوب دیتا ہے اور اس کے کام سنور جاتے ہیں

اُت مت گیہوں بوا رے چیلے، جت ہوں تھال اور پاتھر ڈھیلے

جس زمین میں پتھر اور ڈھیلے ہوں وہاں گندم نہیں بونا چاہیے

اُت مت کبھی نہ جارے مِیتا، جت رہتا ہو سنگھ اورچیتا

جہاں ظالم اور سفاک رہتے ہوں وہاں نہیں جانا چاہیے

اُت مَت رو اَپنا دُکھ جا کَر جِت آویں بَیْری اُمَڈ کَر

دشمنوں کے سامنے اپنی تکلیف کا اظہار نہیں کرنا چاہیے

اُت سے اَنْدھا آئے اِت سے اَنْدھا جائے، اَنْدھے سے اَنْدھا مِلا کون بتائے راہ

جہاں دونوں ہی اندھے ہوں تو راستہ کون بتائے یعنی جہاں سب جاہل یا ناواقف ہوں وہاں کون کسی کی راہ نمائی کرے

اُت تیْرا جانا نِپَٹ بَھلیْرا، جِت ہووے تیرے مِیْت کا ڈھیْرا

دوست کے گھر جانا بہتر ہے، جہاں تیرے دوست کا مقام ہے وہاں تیرا جانا اچھا ہے یعنی انسان کو دوست احباب سے ملنا چاہیے

اُت تو بوا باجرا بھائی، جت ہووے تھل کی مکتائی

باجرا نرم زمین پر بونا چاہیے یعنی نصیحت اسی کو کرنی چاہیے جس میں قبول کرنے کی صلاحیت ہو

اُتار لی مُنہ کو لوئی تو کیا کَرے گا کوئی

بے شرم سب کچھ کر سکتا ہے ، بے حیا سے کوئی بات بعید نہیں .

اُتاولا سو باولا، دھیرا سو گمبھیرا

جلدی کرنے والا پاگل ہوتا ہے اور آہستہ کا م کرنے والا عقلمند، جلد بازی اچھی نہیں ہے

اُتَر گَئِی لوئی تو کیا کَرے گا کوئی

انسان بے حیائی اختیار کر لے تو کسی کا خوف نہیں رہتا، جب عزت اُتر جاتی ہے تو انسان نڈر ہو جاتا ہے، بد لحاظ آدمی کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، بے حیا کو کسی کی پرواہ نہیں ہوتی

اُتَرْتی نَدی کنارے ڈھائے

جب آدمی کا کچھ بس نہیں چلتا تو غریب کو ستاتا ہے

اٹھ گئے نہ جانیے جو ٹٹی دے گئے باڑ

جو ٹٹی میں باڑ دے گئے ان کو ہمیشہ کے لئے گیا ہوا نہ سمجھنا چاہیے اگر واپس نہ آنا ہوتا تو کھلا چھوڑ جاتے

اُٹھ جا تَڑْکے اُٹھ رے بَھائی، جِت تَنّے دیکھی لابْھ بَھلائی

صبح ہوتے ہی آدمی کو اپنے کام دھندے میں لگ جانا چاہیے

اٹھا ببولا پریم کا تِن کا چڑھا اکاس، تِن کا تِن میں مل گیا تِن کا تِن کے پاس

روح کے متعلق کہا گیا ہے کہ مرنے پر جسم مٹی میں مل جاتا ہے اور روح خدا کی طرف چلی جاتی ہے

اُٹھاؤ بی بی مَکْھنا گَھر سَن٘بھالو اَپْنا

شرم دور کرو اور کام کاج اپنے ہاتھ میں لو (اس موقع پر کہتے ہیں جب کوئی جھجھک کی وجہ سے گھر وغیرہ کا انتظام نہ کر پائے) ۔

اُٹھاؤ کُوْنڈا کُنبے کا کُنْبا بَھونڈا

اس موقع پر بولتے ہیں جب کسی ٹولی کے لوگوں میں کوئی برائی یکساں طور سے پائی جائے ۔

اٹھاؤ میرا مکنا گھر سنبھالوں اپنا

رعب جمانا، کوئی نئی نویلی دلہن سسرال آتے ہی کہہ رہی ہے کہ ہٹاؤ میرا یہ پردہ میں اپنا گھر سنبھالوں گی

اُتَھل رَکابی پَھیلا بھات، لو پَنْچو ہاتھوں ہات

اچھی چیز کے لیے میں دیر نہیں لگانی چاہیے ورنہ کوئی اور لے جائے گا

اُٹھتے ہی ٹانگ ٹُوٹی

بدقسمتی ظاہر ہونے کے موقع پر کہتے ہیں

اُٹھتے جُوتی بَیٹْھتے لات

ہر وقت بے عزتی، نہایت ذلت و خواری کا برتاؤ، جا بیجا ہمہ وقت تنبیہ کا برتاؤ، بات بات بات پر سرزنش یا سزا وغیرہ

اُٹھتی جَوانی میں اُٹھ گیا

جب کوئی کچی عمر میں انتقال کر جائے تو کہتے ہیں

اُترا گھاٹی ہُوا ماٹی

جو چیز حلق سے اتر گئی مٹی ہوگئی یعنی ذائقہ صرف زبان تک ہے، حلق سے اتر نے کے بعد خوش ذائقہ اور بد ذائقہ برابر ہے

اترا پاتر، میں میاں تو چاکر

لڑکوں کے کھیل کی ایک تکبندی، اپنے اوپر چڑھی ہوئی داؤ کو چکا دینے پر اس کا استعمال کرتے ہیں

اُترا شَحْنَہ مَردَک نام

عہدے یا منصب سے ہٹنے کے بعد وقعت نہیں رہتی

اُتْری گھاٹی ہوئی ماٹی

رک : اترا گھاٹئ ہوا ماٹی .

اُتری کَھلی بَلْدِیوں جوگ

(لفظاً) خراب کھلی گھوسی کے کام آئی ہے، گائے بھینس کی غزا ہوتی ہے ، (مراداً) ناقص، خراب اور استعمال شدہ چیز کو کوئی آدمی نہیں پوچھتا بے قدر ہو جاتی ہے .

اُتَّم گانا، مَدَّھم بَجانا

ہر کام میں اعتدال ملحوظ رکھنا چاہیے، اعتدال کا راستہ سب سے عمدہ اور خوبصورت راستہ ہے

اُتَّم کھیتی مَدَّھم بان نِکَھد چاکْری بِھیک نَدان

سب سے اونچا پیشہ کاشت کاری ہے اس کے بعد بیوپار اور نوکری اور بھیک سب سے آخر میں ۔

اُتَّم کھیتی مَدَّھم بان نِکَھد چاکْری بِھیک نَدار

سب سے اونچا پیشہ کاشت کاری ہے اس کے بعد بیوپار اور نوکری اور بھیک سب سے آخر میں ۔

اتم سے اتم ملے، ملے نیچ سے نیچ، پانی سے پانی ملے اور کِیچ سے کِیچ

ہر شے اپنی جنس یا اصل کی طرف رجوع کرتی ہے، اعلیٰ اعلیٰ کی طرف ادنیٰ ادنیٰ کی طرف

اُتَّر جاو کہ دَکَّھن وَہی کَرْم کے لَچَّھن

تقدیر ساتھ نہ دے تو سفر وسیلہ ظفر نہیں ہوتا ، چاہے کہیں جاو کہیں رہو بد نصیبی پر ابر ساتھ لگی رہتی ہے .

اُتَّر جاو کہ دَکَّھن وہی کَرْم کے لَکَّھن

تقدیر ساتھ نہ دے تو سفر وسیلہ ظفر نہیں ہوتا ، چاہے کہیں جاو کہیں رہو بد نصیبی پر ابر ساتھ لگی رہتی ہے .

اُتَّھل رَکابی پَھیلا بھات، لو پَنْچو ہاتھوں ہات

اچھی چیز کے لیے میں دیر نہیں لگانی چاہیے ورنہ کوئی اور لے جائے گا

اُونْچ نِیچ میں بوئی کیاری، جو اُپجے سو بھئی ہَماری

اگر اونچی نیچی زمین میں فصل بوؤگے تو بہت کم فائدہ ہوگا

اُونچے کا گِرا تو سَنْبَھل سَکتا ہے، نَظروں کا گِرا نَہِیں سَنْبَھلتا

ہاتھ پان٘و ٹوٹ جائے تو علاج سے ٹھیک ٹھاک ہوسکتا ہے لیکن عزت پر حرف آجائے تو اس کا کچھ علاج نہیں.

اُونچے سے گِرا تو سَنْبَھل سَکتا ہے، نَظروں سے گِرا نَہِیں سَنْبَھلتا

ہاتھ پان٘و ٹوٹ جائے تو علاج سے ٹھیک ٹھاک ہوسکتا ہے لیکن عزت پر حرف آجائے تو اس کا کچھ علاج نہیں.

اُونْچی دُکان پِھیکا پَکْوان

نام اور شہرت زیادہ کام اور حقیقت کم، نام بڑے درشن چھوٹے

اونچو اونچو سب چلیں نیچو چلے نہ کوئے، تلسی نیچو وہ چلے جو گرب سے اونچو ہوئے

جس میں غرو ر کا مادہ نہیں اس کے سوا کوئی مسکنت سے نہیں رہ سکتا

اُونگھنے کو ٹھیلتے کا بَہانَہ

کام کرنے کو خود جی نہیں چاہتا تھا دوسرے کے منع کرنے کو بہانہ بنا لیا ، کام پر خود آمادہ تھے دوسرے نے جو تائید کی تو اسی کو حیلہ قرار دے لیا ، کسی کام کی خواہش پر دوسرے کی تائید یا سہارا.

اُونگھتا جائے سوئےکی خَبَر لائے

آثار سے معلوم ہوجاتا ہے کہ انجام کیا ہوگا

اُونگْھتے کو سو جاتے کُچْھ دیر نَہِیں

جس بات کے اسباب موجود ہیں اس کو وجود میں آتے کیا دیر لگتی ہے

اُونگْھتے کو سو جاتے کیْا دیر

جس بات کے اسباب موجود ہیں اس کو وجود میں آتے کیا دیر لگتی ہے

اُونْگھتے کو ٹِھیلتے کا بَہانہ

کام کرنے کو خود جی نہیں چاہتا تھا دوسرے کے منع کرنے کو کسو بہانہ بنا لیا، کام پر خود آمادہ تھے دسرے نے جسو تائید کی تو اسے کسو حیلہ قرار دے لیا، کسی کام کی خواہش پر دوسرے کی تائید یا سہارا

اُونٹ بَرابَر ڈِیل بڑھایا پاپوش برابر عَقْل نَہ آئی

اتنے بڑے ہوگئے مگر عقل و شعور ذرا نہیں

اونٹ بڈّھا ہو گیا پر موتنا نہ آیا

عمر دراز ہونے کے باجود کوئی بیوقوفی کرے تو کہتے ہیں

اُونٹ چَڑھے کُتّا کاٹے

جب شامت آتی ہے تو لاکھ احتیاط کے باوجود ضرر پہنچ جاتا ہے

اُونْٹ داغے جاتے تھے مَکَّڑ نے ٹانْگ پَھیلائی کہ مُجھے بھی داغو

اعلیٰ کو دیکھ کر ادنیٰ بھی ان کی ریس کرنے لگے

اُونْٹ دغْتے تھے مَکَّڑ بھی دَغْنے آئے

اعلیٰ کو دیکھ کر ادنیٰ بھی ان کی ریس کرنے لگے

اُونٹ فَرِشْتے کی ذات ہے

اونٹ کئی کئی دن تک بھوکا رہتا ہے ، بڑا صابر اور قانع جانور ہے .

اُونٹ جب بھاگتا ہے تو پَچِھم کو

ہر شے اپنی اصل کی طرف رجوع کرتی ہے

اُونْٹ جَب پَہاڑ کے نِیچے آتا ہے تو آپ کو سَمَجھتا ہے

اپنے سے زیادہ زبردست کا مقابلہ ہونے پر اپنی حقیقت کھلتی ہے، متکبر آدمی اپنے سے زیادہ زبردست کے آگے ٹھیک ہوجاتا ہے

اُونْٹ جَب پَہاڑ کے نِیچے آتا ہے تو بَلْبَلانا بُھول جاتا ہے

اپنے سے زیادہ زبردست کا مقابلہ ہونے پر اپنی حقیقت کھلتی ہے، متکبر آدمی اپنے سے زیادہ زبردست کے آگے ٹھیک ہوجاتا ہے

اُونْٹ کا پاد نَہ زَمِین کا نَہ آسْمان کا

نکمے آدمی کے لئے بھی کہتے ہیں

اُونٹ کے گَلے میں گَھنٹال

ایک مفید کام کے ساتھ دوسرا نقصان دہ کام لازم ہونے کے موقع پر مستعمل

اُونْٹ کے گَلے میں مِیانَہ

انہونی با ت، تعجب خیز اور حیرت انگیز کی نسبت بولتے ہیں

اُونْٹ کے مُنْہ میں زِیرَہ

بڑے پیٹ والے کو ذرا سی چیز کھانے کو دینا، کسی چیز کا ضرورت سے کم ہونا

اُونْٹ کی چوری نِہورے نِہورے

ایسی جگہ مستعمل جہاں کوئی برائی کر کے چھپانا چاہتا ہو جو چھپ نہ سکتی ہو

اُونْٹ کی چوری، سَر پَر کھیْلْنا

کوئی بڑی چوری چھپتی نہیں

اُونٹ کی داڑْھ میں زِیرا

اونٹ کے من٘ھ میں زیرا، بڑے پیٹ والے کو ذرا سی چیز کھانے کو دینا، کسی چیز کا ضرورت سے کم ہونا

اُونٹ کی کوئی کَل سِیدھی نَہِیں

شروع شروع مقاصد تک اپنے قلم سے لکھے لیکن اون٘ٹ کی کوئی کل سیدھی نہیں.

اُونْٹ کی پَکَڑ، کُتّے کی جَھپَٹ

دونوں نہیں رک سکتے، یہ دونوں ہی خطرناک ہوتے ہیں

اُونٹ کِس پَہْلُو بَیٹھے

ایسے معاملے کی نسبت مستعمل جس کا انجام معلوم نہ ہو

اُونٹ کِس پَہْلُو بَیٹْھتا ہے

دیکھیے کیا ظہور میں آئے، کیا نتیجہ برآمد ہو

اُونٹ لَدّے بیگاری

اس موقع پر مستعمل جہاں کوئی کام خواہ مخواہ بلا معاوضہ کرنا پڑے

اُونٹ مَکّے ہی کو بھاگتا ہے

ہر ایک اپنی اصل کی طرف رجوع کرتا ہے، اونٹ جب بھاگتا ہے تو پچھم کو

اُونْٹ مَرا کَپْڑے کے سر

مرے ہوئے اونٹ کی قیمت اس پر لائے ہوئے مال میں سے نکالی جاتی ہے یعنی مال کو مہنگا بیچ کر نقصان پورا کیا جاتا ہے

اُونٹ نے نَہ پادا نَہ پادا پادا تو پُھس

متانت کے وعدے کے باوجود بے وقوفی کی بات کر بیٹھا (اس شخص کے لیے مستعمل جسے بڑا سنجیدہ اور فہیم سمجھا جاتا ہو مگر زبان کھلنے یا کام کرنے پر پتا چلے کہ احمق ہے

اُونْٹ رے اُونْٹ تیری کَون سی کَل سِیدھی

بے ڈھنگے آدمی یا کام کے لئے جو کسی پہلو ٹھیک نہ ہو طنزیہ طور پر مستعمل

اُونٹ سَسْتا ہے پَٹّا مَہْنگا ہے

بیٹا باپ سے زیادہ چالاک ہے، دیکھنے کو ذرا سا اور چالاک بہت ہے

اُونٹ سے بَڑے نام چھوٹے خاں

دیکھنے میں چھوٹا ہے مگر بڑے بڑوں کے کان کاٹتا ہے ، ظاہر میں بھولا بھالا ہے باطن میں شیطان .

اُوجَڑ نَگری سُونا دیس

اس مقام کی نسبت بولتے ہیں جو غیر آباد ہو، تباہ ملک یا شہر وغیرہ

اوکھ سے گنڈیری پیاری گڑ سے پیارا گانڈا، ماں بہن سے جورو پیاری جس سے ہوئے گزارا

عام بات کو بطور مثل بیان کیا گیا ہے یعنی گنے سے گنڈیری بھلی لگتی ہے اور گڑ کی نسبت گنا زیادہ اچھا لگتا ہے، ماں اور بہن سے بیوی زیادہ عزیز ہوتی ہے کہ اس سے گھر بستا ہے

اُول میں چُول، دَہی میں مُوسَل

چلتے چلاتے کام میں روڑا اٹکانا ، سچی بات میں رکاوٹ

اُوپَر چھائیں مانجھا، بِھیتَر پِلائیں گانجا

ظاہر داری میں اچھی طرح ملتے جلتے ہیں اور باطن میں ایذا پہنچاتے ہیں ۔

اوپر کا دھڑ بھائی اور نیچے کا الخدائی

جو اوپر سے بھائی جیسا سلوک کرے لیکن من میں کیا ہے خدا ہی جانے

اُوپَر سے رام رام، بِھیتَر قَصائی کا کام

دیکھنے میں بڑا نیک مگر کام نہایت برے، ظاہر میں رحم دل باطن میں بے درد، ظاہراً بڑا پرہیز گار مگر اصل میں سخت ظالم مکار اور چالاک

اُوسَر کھیت میں کیسَر

نااہلوں میں اہل کا ہونا، بروں میں نیک کا ہونا، بدصورتوں میں خوبصورت کا ہونا

اُوت گَئے نَہ جانِیے دے گََئے باڑ

جس کے گھر ڈھنکھر لگ گئے کوئی نہ رہا اور جو شخص اپنے بزرگوں کے خلاف بد چلن اور بد اطوار ہوا وہی اوت ہے ۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone