اشتقاق
’’شَرَقَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْتِشْراق
(لفظاً) مشرق کو چاہنا یا پسند کرنا، (مراداً) مشرقی ممالک (ایشیا و افریقہ) کے علوم یا تمدن و تہذیب کی حمایت
اِشْراق
وہ نماز جو سوا نیزے سورج چڑھنے پر پڑھی جاتی ہے
اِشْراقی
اشراق کی طرف منسوب، اشراقیہ فرقہ کا فرد
شارِق
چمکیلا، روشن ، منّور، (کنایۃَّ) سورج
شَرْقاً
مشرق کی جانب، مشرق میں، مشرق سے، مشرق تک
شَرْقی
شرق سے منسوب، مشرق کا، مشرق کی جانب، مشرقی، پوربی
شَرْقِیَّہ
مشرق سے منسوب، مشرقی، مشرق سے متعلق، پورب سے وابستہ
شُرُوق
طلوع ہونا (سورج کا) پڑنا (شعاع وغیرہ کا)
شَوارِق
شارقہ کی جمع، روشن چیزیں، روشنیاں، سورج کی شعائیں
مُسْتَشْرِق
مشرقی تاریخ، تہذیب، زبان یا علوم وغیرہ کا مغربی ماہر
مُسْتَشْرِقِین
مستشرق کی جمع، علوم و فنون شرقیہ کے مغربی ماہرین
مَشارِق
مشرق کی جمع، مشرقی مقامات، آفتاب نکلنے کی جگہ
مَشْرِقی
مشرق سے منسوب یا متعلق، مشرق کا، مشرق کی سمت واقع، ایشیائی (چونکہ ایشیا یورپ سے مشرق کو ہے)
مَشْرقَین
(مراداََ) مشرق و مغرب، کل عالم