اشتقاق
’’شَعَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
شاعِر
شعر كہنے والا، وہ شخص جو كسی جذبے، خیال، واقعے یا حادثے وغیرہ كو موثر انداز میں نظم كرے
شاعِرانَہ
شعر و شاعری سے متعلق، شاعر كی طرح، شاعری سے نسبت ركھنے والی، خلاف حقیقت
شاعِری
فنون لطیفہ كی ایک لطیف شاخ
شُعَرا
سُخن گو، بہت سے شاعر، شاعری کرنے والے لوگ
شِعْری
شعر سے متعلق یا منسوب، شاعری کا، منظوم
شِعْرِیات
شاعری کا علم، اجزائے شعری، ہیئت شاعری
شِعْرِیَت
شعرکی لطافت، دلآویزی، خوبی
شِعْریٰ
ایک ستارہ جو جوزا کے بعد نکلتا ہے شعریٰ دو ہیں ایک عبور دوسرا غمیصا جو خواہر سہیل ہے، اوّلُ الذّکر زیادہ روشن ہوتا ہے جاڑے کے موسم میں سر شام آسمان پر نظر آتا ہے
شَعِیر
جَو، اناج کی ایک قسم، معمولی قسم کا ایک اناج
شَعِیرَہ
چھوٹا جَو، کم وزن کا جو، جو کا ایک دانہ، ایک وزن
مُتَشاعِر
جو شاعر نہ ہو مگر اپنے آپ کو شاعر سمجھے یا ظاہر کرے، شاعر بننے والا، مصنوعی شاعر
مُشاعِرَہ
ایک دو سرے کو شعر سنانا، شعرا کا جمع ہو کر شعر خوانی کرنا؛ باہم شعر پڑھنا؛ مجلس شعر خوانی
مَشْعَر
ظاہری حس جیسے باصرہ یا سامعہ
مُشْعِر
خبر دینے والا، بتانے والا، اطلاع دہندہ، ظاہر کرنے والا، اطلاع دینے والا، بتلانے والا (خاص طور پر تحریر کے ذریعے)
مَشْعَرَہ
شعر خوانی کی جگہ ، مشاعرہ ۔