اشتقاق
’’صَدَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِصْدار
(فرمان یا حکم کا) صدور ، نفاذ ، صادر ہونا .
صادِر
نکلنے والا، باہر آنے والا، (کسی جگہ سے) خارج ہونے والا
صَدارَتی
صدارت سے منسوب یا متعلق، صدر کی حیثیت سے کیا جانے والا
صَدْری
ایک طرح کی مرزئی جو پوشاک کے اوپرپہنتے ہیں اور اس میں سہنے پر بہت سی گھنڈیاں یا بٹن ہوتے ہیں اور اکثر بیل بوٹے اور زری کا کام بھی ہوتا ہے، کمری، واسکٹ
مَصادِر
صادر ہونے کی جگہیں، نکلنے کی جگہیں، نکلنے کے مقامات، ذرائع، اسباب، بنیادیں، جڑیں
مُصَدَّر
صادر کیا ہوا ؛ (فقہ) جسے اوّلیت حاصل ہو ، مقدم کیا ہوا ۔
مَصْدَر
صادر ہونے یعنی نکلنے یا شروع ہونے کی جگہ، منبع، اصل، بنیاد، چشمہ، جڑ
مَصْدُور
صادر کیا گیا، صادر کیا ہوا