اشتقاق
’’رَجَعَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِرْتِجاع
واپس لے جانا، لوٹانا، پھرانا
اِرْجاع
۱. رجوع ، توجہ ، (کسی امر کی طرف ) لو لگانا
اِسْتِرْجاع
کسی بات کو ذہن میں یا لفظوں میں دوہرانا
تَرْجِیع
(اصطلاحاََ) سرکی ہوئی ہڈی کو اپنی جگہ واپس لانا، اترا ہوا جوڑ بٹھانا
رَاجِع
کسی جانب لوٹنے یا مڑنے والا، پھرنے والا، رجوع کرنے والا
رَجْعَت
اپنی جگہ پر آجانا، لوٹنا، واپسی، عود کرنا
رُجُوع
پہلی جگہ پر لوٹنا، سابق حالت کی طرف پھرنے کا عمل، عود، بازگشت، واپسی
رُجُوعات
رجوع کی جمع، لیکن واحد کے معنی میں مستعمل ہے، عقید ت مندی سے اعتراف، اشتیاق یا ضرورت سے کسی جانب جھکنے یا زیارت و دیدار کے لیے حاضری کا عمل
مَراجِع
کسی بات یا چیز کے حوالے کے طور پر پیش کردہ، مراجع و مصادر
مُراجِع
واپس آنے والا، لوٹنے والا، رجوع کرنے والا
مُراجَعَت
۱۔ واپس آنا ، لوٹنا ، واپسی ، بازگشت ؛ اعادہ کرنا ۔
مُراجَعَہ
(علم بدیع) شعر یا مصرعے میں سوال و جواب نظم کرنے کی ایک صنعت
مَرْجَع
جائے بازگشت، پھر کے آنے کی جگہ، ٹھکانا، پناہ گاہ
مَرجَعِیَّت
مقام رجوع یا جائے بازگشت ہونا، مرجع ہونا، مرکز ہونا، مقبولیت، مرکزیت، مرکزی حیثیت
مَرجُوع
رجوع کیا گیا، لوٹایا گیا، مرجوع کیا ہوا، لوٹایا ہوا