اشتقاق
’’مَثَلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَماثِل
وہ لوگ جو ہمسر یا مماثل ہوں، مثل کی جمع، (صفات وغیرہ میں) برابر کے اشخاص، رؤسا، امیر، امرا
اِمْتثِال
تعمیل ،حکم ماننا، فرمائش کے مطابق کام کرنا
اَمْثال
مثل و مانند، ہم صورت، ہم رتبہ، برابر کے (اشخاص)، (اکثراقران کے ساتھ مستعمل)
تَمْثِیلاً
مثال کے طور پر، مثالاً، تشبیہاً
مُتَماثِل
ایک دوسرے کی مانند، مشابہ، مثل، ملتا جلتا
مُتَمَثِّل
شکل اختیار کرنے والا، شکل پذیر، نقل کرنے والا، ہم شکل، مانند، مثل
مِثالاً
مثال کے طور پر، بطور نظیر یا نمونہ
مِثالی
مثال سے منسوب یا متعلق؛ مثال کا، مشابہ
مَثَل
کہاوت، ضرب المثل، کہن، مقولہ
مِثْل
تمام صفات میں برابر، ہمسر، ہم رتبہ، ملتی جلتی شے یا بات، نظیر
مثلاً
مثال کے طور پر، مثالاً، گویا، جیسے
مَثِیل
مانند، مثل، نظیر، مثنیٰ، ویسا ہیِ، ملتاجلتا، یکساں
مُماثِل
مانند، مثل؛ نظیر، مشابہ، ملتا جلتا، ہمشکل؛ مترادف، ہم مثل
مُماثَلَت
باہم مثل و مانند ہونا، ملتا جلتا ہونا، مشابہت
مُمَثِّل
۱۔ ڈرامائی انداز میں تصویر کھینچ دینے والا ، مثل یامثال ۔
مُمَثَّل
جو مثال میں لایا جائے ، جسم یا شکل جس کی ڈرامائی انداز سے تصویر کھینچ دی جائے ؛ لفظوں ، اشاروں یا لہجے کے اُتار چڑھاؤ سے کھینچا ہوا نقشہ یا خاکہ ۔