اشتقاق
’’مَسَحَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
تَمْسِیح
کسی چیز سے مٹی یا میل دور کرنے کے لئے ہاتھ پھیرنا
مَسْح
غسل یا وضو کے وقت ہاتھ کو کسی خاص عضو پر پھیرنا
مَسّاح
پیمائش، بہت پیمائش کرنے والا، قطعات اراضی کی پیمائش کرنے والا، زمین کے حصوں کی ناپی کرنا
مَسِیْح
مبارک، (مسیح اصل عبرانی میں ’ماشیح‘ یا ’مشیحا‘ تھا جس کے معنی مبارک کے ہیں)
مَسِیحا
مراد: حضرت عیسیٰ علیہ السلام، مسیح
مَسِیحائی
مسیحا سے منسوب یا متعلق، حضرت عیسیٰ کے معجزے والی صفت کا، مسیح کے معجزے والی طاقت، اعجازنمائی، حیات بخشی
مَسِیحائِیَّت
بیمار کو اچھا کرنے کا عمل، جاں بخشی، شفا بخشی، حیات بخشی، مسیحائی
مَسِیحانَہ
مسیحائی، نئی زندگی بخشنے والا، حیات بخش، شفا دینے والا
مَسِیحِیَّت
عیسائی ہونا، عیسائی مذہب کے عقائد و افکار، عیسویت
مَسِیحِیَّہ
مسیحی کی تانیث، مسیحی عورت، عیسائی مذہب کی پیرو