اشتقاق
’’مَنَعَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِمْتِناع
روک تھام، ممانعت، منع کرنا
مُمانَعَت
روک ٹوک، بندش، روک، مناہی
مُمتَنَع
جس سے روکا جائے، جو ممنوع ہو، جس کا وجود ناممکن ہو، محال، دشوار
مُمتَنِع
جو روکے یا جو اجازت نہ دے، روکنے والا، باز رکھنے والا، (کسی کام سے) منع کرنے والا
مَمْنُوع
منع کیا ہوا، جس سے منع کیا یا روکا جائے، جس کی بندش ہو، ممتنع، منع
مَمنُوعات
قانوناً یا شرعاً ناجائز چیزیں یا باتیں، ممنوعہ باتیں، ممنوع چیزیں
مَمنُوعَہ
منع کیا گیا، روکا گیا، منع کیا ہوا
مَناعَت
استحکام، قوت، طب: وہ قوت جو جسم میں پیدا ہو کر آئندہ امراض سے محفوظ رکھے، دفاع مرض کی قوت، قوت مدافعت
مَنع
جس کی ممانعت ہو، ممنوع، رو ک، ممانعت، عدم اجازت
مَنّاع
سخت منع کرنے والا، روکنے والا، بہت مانع آنے والا
مِنْہائی
تفریق، نفی، محصول میں کمی، لگان میں تخفیف
مَوانِع
رکاوٹ پیدا کرنے والی چیزیں، منع کرنے اور روکنے والی باتیں یا امور، رکاوٹیں، بندشیں