اشتقاق
’’مَجَدَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَماجِد
ارباب مجد و شرف، بزرگی رکھنے والے
اَمْجاد
امجد کی جمع، بزرگواران، بزرگی والے، عزت والے، معززین
اَمْجَد
بہت یا نہایت عزت والا، سب سے زیادہ صاحبِ عزت، بزرگ تر
تَمْجِید
اسلام کے چھ کلموں میں تیسرے کلمے کا نام ، کلمہؑ تمجید اللہ تعالیٰ کی بزرگی بیان کرنا
ماجِد
بزرگ، قابل احترام، بزرگی والا
ماجِدَہ
قابل تعظیم عورت، بزرگ عورت ماں، چچی وغیرہ، بزرگ رشتہ دارعورتوں کے لئے استعمال ہوتا ہے جیسے والدہ ماجدہ
مَجِید
۱۔ بزرگ ، گرامی ، بزرگوار ، بزرگی والا ۔
مَجِیدی
ترکی کے شاہ سلطان عبدالمجید کے عہد کا سکہ جو تقریباً دو روپے دس آنے کے برابر ہوتا تھا، عرب کا ایک سکہ
مُمَجَّد
جس کو بزرگی دی جائے، بزرگ، صاحب مجد