اشتقاق
’’مَدَدَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
تَمَدُّد
پھیلاو، کھنْچاو، بڑھوتری، کشادگی، کشیدگی
مادَّہ
کسی چیز کی اصل، وہ شے جس سے کوئی چیز تیار کی جائے
مادِّی
مادہ سے منسوب، مادّے کا نیز ذاتی، اصلی، خلقی
مادِّیَت
جسمانیت، جسمیت، وہ نظریہ جس کی رُو سے سوائے مادّے کے دنیا میں کوئی جوہر موجود نہیں ہے
مُتَمَدِّد
کھنچنے والا ، کھنچ کر بڑا ہو جانے والا ، کھنچ کر لمبا ہو جانے والا ۔
مُدَّت
۱۔ دیر ، عرصہ ، عرصہء دراز
مُدَّتوں
مدتوں تک، بہت مدت تک، عرصۂ درازتک
مُدَّتی
ایک خاص مدت کا، ایک مقررہ میعاد تک رہنے والا، میعادی، پرانا، قدیم بہت دنوں کا
مَمْدُود
لسانیات: وہ (الف) جس کی آواز کو دو الف کے برابر کھینچ کر پڑھا جائے، لکھنے میں جس کے اوپر مد ہو، وہ الف جس پر مدد ہو۔ لمبی آواز کا الف، مذوالا
مَمْدُودَہ
(لسانیات) وہ (الف) جس کی آواز کو دو الف کے برابر کھینچ کر پڑھا جائے، لکھنے میں جس کے اوپر مد ہو، وہ الف جس پر مدّ ہو