اشتقاق
’’كَرِهَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْتِکْراہ
کراہت، نفرت، گھن، ناک بھوں چڑھانا، ناپسند کرنا
اِکْراہ
کراہت، نفری، بیزاری، ناگواری
مُسْتَکْرَہ
جو باعث کراہت یا قابل نفریں ہو، مکروہ، ناپسندیدہ، ناخوشگوار، خراب
مُسْتَکْرِہ
کراہت کرنے والا ، نافر، کسی چیز کو برا جاننے والا، مکروہ سمجھنے والا۔
مَکارِہ
(لفظاً) کراہت کی باتیں یا امور، مراد، مکروہات، مشکلات، مصائب، تکالیف، زحمتیں
مَکْرُوہ
جس سے کراہت آئے، کریہہ ، نفرت دلانے والا ؛ گھنائونا
مَکرُوہات
وہ چیزیں جن سے کراہت آئے، نفرت دلانے والی یا گھناونی چیزیں، ناپسند اور نامقبول کام یا باتیں ، وہ کھانے کی چیزیں جو کسی مسلک میں منع ہوں، ممنوع
کَراہَت
نفرت، بیزاری، ناپسندگی، گِھن
کَراہِیَت
نفرت، بیزاری، ناپسندگی، گِھن، کراہت
کَرْہاً
کراہت سے، ناگواری سے، بادل ناخواستہ (بالعموم ’’ طوعاً و کرہاً ‘‘ کی ترکیب میں مستعمل)
کَرِیہہ
مکروہ، بڑا گھناؤنا جس سے کراہت آئے، برا، بھدا، گھناؤنا، بھونڈا