اشتقاق
’’خَلَفَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِخْتِلاف
(قول و فعل یا نظریات وغیرہ میں) نامواقفت، عدم تطابق، تضاد
اَخْلاف
اولاد، بیٹے پوتے پرپوتے وغیرہ، اسلاف کا مقابل، قائم مقامی، پس رواں، نئی پود
اِسْتِخْلاف
جانشینی، قائم مقامی، نیابت، خلیفہ یا نائب بنانا یا بنایا جانا
خالِف
پیچھے آنے والا، خلاف کرنے والا، جھگڑا لو ادمی، بے وقعت انسان
خِلافت
نیابت، جانشیی، قائم مقامی؛ خلفیہ کا منصب؛ اللہ تعالی کی نیابت؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نیابت
خَلَف
پیچھے آنے والے، پچھلے لوگ، متاخرین، گزشتہ، بزرگوں کی اولاد
خُلْف
جھوٹ ، وعدہ توڑنا ، وعدہ پورا نہ کرنا ، وعدہ خلافی .
خُلَفا
قائم مقام، عارضی جانشیں، مسلم حکمراں
خُلْفائی
مخالفت ، اختلاف ، برائی ؛ وعدہ خلافی .
خِلْفَہ
ایک دوسرے کے پیچھے آنا یا جانا، ایک دوسرے کے بیچھے آیا ہوا
مُتَخالِف
ایک دوسرے کا مخالف، ایک دوسرے کے خلاف، مدمقابل
مُخالِف
مخالفت کرنے والا، دشمن، بیری، عدو، ناموافق، برخلاف
مُخالِفَت
دشمنی، عداوت، روگردانی، عناد
مُخالِفِین
دشمنی یا عداوت رکھنے والے
مُخْتَلَف
اختلاف کیا ہوا، متنازعہ، مختلف فیہ
مُخْتَلِف
طرح طرح کے، قسم قسم کے، الگ الگ، جدا جدا، متفرق، ناموافق، ان میل، بے میل، بے جوڑ، اختلاف کرنے والا
مُخْلِف
(فقہ) حکم کے خلاف کرنے والا، خلاف ورزی کرنے والا، اختلاف کرنے والا، اختلاف راۓ، اتفاق نہ رکھنے والا
مُستَخلِف
جانشین بنانے والا، نائب یا خلیفہ مقرر کرنے والا