اشتقاق
’’جَمَلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِجْمال
اختصار، جس کی تفصیل کی جاسکے
اِجْمالاً
مختصرطور پر، سرسری، غیر مفصل
اَجْمَل
بہت حسین، نہایت خوبصورت، بڑا صاحب جمال
تَجَمُّل
جمال کی آرائش، زیب و زینت، حُسن
جَمالِسْتان
وہ جگہ جہاں خوبصورتی ہو، حسین جگہ، حسن کی جگہ
جَمالِیات
وہ علم جس میں حسین چیزوں کے پر کھنے کے اصول و اقدار سے بحث ہوتی ہے ، حسن شناسی ؛ فنون لطیفہ کا علم
جَمالِیَت
حسن شناسی ؛ فنون لطیفہ کا علم
جُمْلَہ
فقرہ، کلام، حکموں یا کلاموں کا مجموعہ
جمیلہ
حسینہ، شکیلہ، خوبصورت عورت
مُجامَلَت
۱۔ بھلائی کرنا ، نیکی کرنا ، اچھا سلوک کرنا ، خوش معاملگی کرنا ۔
مُجمَل
اجمال کیا گیا، جو تفصیل کا محتاج ہو، جو مفصل بیان کیے بغیر واضح نہ ہو، (مفہوم یا مضمون وغیرہ) جو تھوڑے لفظوں میں بیان کیا گیا ہو، مختصر، خلاصہ، انتخاب