اشتقاق
’’حَرَمَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
احتراماً
احترام و تعظیم کے ساتھ، تعظیماً
اِحْرام
(فقہ) عازمین حج یا عمرہ کا (فقہ میں بتائی ہوئی تفصیلات کے مطابق) نیت کر کے بن سلا کپڑا پہن لینے اور خوشبو وغیرہ ترک کردینے کا عمل، (حج یا طواف کعبہ ادا کرنے کا پہلا رکن)، حاجیوں کے پہننے کا بغیر سلا کپڑا، حج اور عمرہ کا ایک خاص کپڑا
تَحْرِیم
حرام کرنا، ناجائز ٹھہرانا، حرام ہونا، منع کرنا، ممنوع قرار دینا
تَحْرِیمات
(لفظاً) وہ تمام باتیں جو حرام قرار دی گئیں، (مجازاً) معاشرہ میں وہ روایات یا رسوم زندگی جو پسند نہ کئے جاتے ہوں
حَرام
نامناسب، ناشاسئتہ، ناروا، ممنوع
حَرامی
حرام کا، حرام سے منسوب، حرام سے متعلق
حُرُم
احرام باندھےہوئے لوگ، حرمت اور عزت والے لوگ
حِرْمان
مایوسی، محرومی، ناامیدی، غم و اندوہ، بد قسمتی
حِرماں
محروم رہنا، مایوسی، ناامیدی
حُرْمَت
عزّت، آبرو، بڑائی، عظمت، پا کیزگی
حَرَمَیْن
(مجازاً) مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ
حَرِیم
حُرمت والی جگہ، خانۂ کعبہ کے ارد گرد کی جگہ
مَحارِم
۱۔ کسی کے ایسے قریبی رشتے دار جن سے اس کا نکاح کبھی جائز نہیں ، محرم لوگ ۔
مُحْتَرَم
وہ جس کی عزت کی گئی ہو، وہ جس کی عزت کی جائے، احترام کیا گیا، قابل تعظیم، معزز، بزرگوار، لائق تعظیم و تکریم، حرمت کیا گیا، صاحب احترام
مُحْتَرَمَہ
قابل احترام، معزز (خاتون)
مُحَرَّمی
محرم والا، سوگ والا، محرم کا، سیاہ رنگ والا (ماتمی لباس)
مَحْرَمان
جاننے والے، واقف کار لوگ، تراکیب میں مستعمل، جیسے: محرمان اسرار، محرمان راز وغیرہ
مَحْرَمی
محرم سے متعلق یا منسوب، محرم ہونا، رازدار ہونا، واقفیت، رازداری
مَحْرَمِیَّت
محرم ہونا، محرمی، راز دار ہونا، ہم راز ہونا
مَحْرُوم
نامراد، ناکام نیز مایوس، بدقسمت، بد نصیب، بے نصیب، بدبخت، بے بہرہ، ناامید
مَحْرُومی
ناکامی، بدنصیبی، محرم رہنے کی حالت، نامرادی
ہَرِم
بوڑھا جو بڑھاپے کی وجہ سے بدحواس ہوگیا ہو