اشتقاق
’’هَمَّ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَہْتَم
(عروض) وہ رکن جس میں اول زحاف حذف سے سبب خفیف گرایا جائے ، پھر باقی ماندہ میں زحاف قصر سے سبب خفیف کے حرف ساکن کو گرا کر اس کے ماقبل کو ساکن کردیں ، جیسے مفاعیلن سے اول مفاعی بنائیں ، پھر مفاع بروزن فعول بنالیں.
اِہْتِمامی
اہتمام کرنے والا، منتظم، منیجر، جو کسی کام کا ذمہ دار ہو
اَہَمْ
ضروری، زیادہ ضروری، لازمی، دوسری بات کے بالمقابل جس کی زیادہ ضرورت ہو، غیرمعمولی
مَہام
خطرناک اور دشوار کام، معاملات عظیمہ، بڑے اور اہم کام
مُہتَم
پریشان ، متفکر ، تشویش میں مبتلا
مُہِمّاتی
مہمات سے منسوب، مہمات سے تعلق رکھنے والا، مہموں سے پُر، معرکتہ الآرا
مَہْمُوم
جسے غم پہنچا ہو، غم کا شکار، اندوہ گیں، غمگین، رنجیدہ
ہِمَم
ہمَّت کی جمع، عزم، حوصلہ، پختہ ارادہ، دلیری، مرکبات میں مستعمل، جیسے : عالی ہمم