اشتقاق
’’فَطَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِفْطارْنا
روزہ کھولنا، خصوصاً رمضان میں
اِفْطاری
(اسلام) کھانے پینے کی چیزیں جن سے روزہ کھولا جائے، روزہ کی حالت میں روزہ کھولتے وقت جو کھانے پینے کی اشیاء کھائی جائے اسے افطاری کہتے ہیں
تَفَطُّر
چرنا، پھٹنا، درز پڑنا، پرت الگ ہونا، دراڑ پڑنے کا عمل، کھل جانا
فِطْر
چیرنا، پھاڑنا، توڑنا، پیدا کرنا، وجود میں لانا، آغاز کرنا، ابتدا کرنا
فِطْرَت
قدرتی طور پر پیدا کی ہوئی کائنات، آفرینش، قدرت، نیچر
فِطْرَتی
فتوری، فریبی، دھوکے باز، جعلساز
فِطْرَہ
مقررہ شرعی مقدار کے مطابق اناج یا اس کی قیمت کے برابر رقم، جو عیدالفطر کی نماز سے قبل بطور صدقہ دی جاتی ہے، صدقۂ فطر
فَطُور
افطاری جس سے روزہ کھولا جائے، ناشتہ
فَطِیر
یہودیوں کی ایک عید کا نام
مُفطِر
(فقہ) روزہ توڑنے والا (امر) ، روزہ باطل کرنے والا ۔
مَفطُور
قدرتی اور طبعی طور پر خمیر میں شامل ، فطرۃ ً پیدا کیا ہوا ، سرشت میں شامل ۔