اشتقاق
’’بَدَلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِبْدال
(لفظاً) ایک کو ہٹا کر دوسرے کو اس کی جگہ رکھنے کا عمل، ایک چیز کو دوسری چیز سے بدلنا، تبدیلی، بدلنا، (صرف) کسی لفظ کے ایک حرف کو دوسرے حرف سے بدلنا
اِسْتِبْدال
ایک چیز دے کر اس کے بدلے میں دوسری چیز لینا، تبادلۂ باہمی، بدلنا
بادلہ
بغل اور پستان کے درمیان کا گوشت، پستان کا گوشت
بدل
بدلا، وہ چیز جو دوسری چیز کے برابر یا مقابلے کی ہو، قائم مقام
بَدْلا
انتقام، تبدیل کیا، سزا، پاداش، تاوان، جزا
بَدَلَین
وہ دو چیزیں جو ایک دوسرے کا عوض ہوں .
بَدَلِیَّت
کوئی چیز کسی چیز کے بدلے میں ہونے کا عمل
بَدْلے
بدلا کی مغیرہ صورت = بالعوض، بدلے میں، بجاے
تَبادُل
باہم تبادلہ ، ایک کو دوسرے سے بدلنے کا عمل ، بدلاؤ .
تَبادلَہ
ایک شے کی دوسری سے تبدیلی، کچھ دے کر کچھ لینے کا عمل، مبادلہ، عوض، معاوضہ، بدل، خیالات کی نسبت باہم دو یا زائد اشخاص کا اپنی اپنی رائے ظاہر کرنا، جیسے تبادلۂ خیالات
تَبَدُّل
بدل جانے کی کیفیت، بدلنا، بدل، عزل و نَصَب، تبدیلی
تَبْدِیل
ایک جگہ سے دوسری جگہ کرنا یا رکھنا، بدلنا، تغیر کرنا، پلٹنا
مُبادَلَہ
بدلہ، عوض، ادل بدل، معاوضہ، باہمی تبادلہ، مال کے بدلے مال
مُبَادَلَۃً
مبادلے میں ، معاوضے کے طور پر ، عوض یا بدلے میں ۔
مُبَدَّل
بدلا ہوا، تبدیل شدہ، متغیر
مُتَبادِل
بدلے میں آنے والا، باری سے آنے یا کام کرنے والا، بدل