اشتقاق
’’أصَلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْتِیْصال
قلع و قمع، بیخ کنی، جڑ سے اَکھاڑ دینا
اَصالَت
صحت نسب، نجابت، اچھی نسل سے ہونا، شرافت
اَصالَۃً
بذات خود، بہ نفس نفیس، بغیر کسی ایجنٹ یا وکیل کے، وکالتاً کی ضد
اَصْلًا
نسب ماخذ یا حقیقت کے اعتبار سے، دراصل، اصل میں
اَصْلی
خالص، کھرا، جس میں ملاوٹ نہ ہو، صحیح، حقیقی، واقعی، سچ مچ کا، مقدم، پہلا، بنیادی، ذاتی، طبعی، فطری، پیدائشی، پشتینی، نسلی، قدیمی، آبائی، اچھی نسل کا، خاندانی، نسب کا کھرا
اَصْلِیَت
واقعیت، واقعات یا نفس الامر کے مطابق ہونے کی صورت حال یا کیفیت
اُصُول
مسائل دینی میں فقیہ یا امام کے فتوے، احکام شرع
اُصُولاً
ازروے اصول، ضابطے یا دستور یا کسی خاص قاعدے قانون کی رو سے، اصول کے مطابق
اُصُولی
اصول سے منسوب: ضابطے یا دستور کے مطابق، بنیادی، معقولات کی رو سے درست
اَصِیل
(مرغ بازی) نر چیل یا گدھ کے ساتھ مرغی کا جوڑا لگنے سے پیدا شدہ نسل کا مرغ (پر گوشت، وزنی، گٹھے ہوئے جسم، اونچے ہاڑ، ستواں پروں کا بہت جیوٹ والا اور لڑاکو ہوتا ہے، اس کی آنکھیں مثل دانۂ مرواید، توتے کی آنکھوں سے مشابہ، کلّا لمبا چوڑا بے گوشت، کلغی چھوٹی اور موٹی ہوتی ہے، مادہ انڈے کم دیتی ہے)
مُستاصَل
جڑ سے اکھڑا ہوا، مجازاً: تباہ شدہ، برباد، مٹایا ہوا
مُستاصِل
جڑ سے اکھیڑنے والا، برباد کرنے والا