اشتقاق
’’عَصَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَعاصِر
اعصار کی جمع الجمع، طوفان
اِعْتِصار
نچوڑ کر یا دبا کر کسی چیز کا رس یا عرق وغیرہ نکالنے کا عمل
عاصِر
(طِب) وہ دوا جو اپنی شدّتِ قبض و اجتماع کے سبب اجزائے عضو کو بھین٘چ اور نچوڑ کر اُس کی رطوبت کو باہر لے آئے جیسے پڑ وغیرہ.
عُصارَہ
نِچوڑا ہوا پانی یا عرق، رس، شیرہ
عُصاری
نچوڑنے کا ، عرق نکالنے کا.
عَصْرانَہ
تیسرے پہر کی دعوت یا پارٹی جس میں عموماً چائے، بسکٹ، پھل وغیرہ ہوتے ہیں
عصری
زمانے کا، زمانے سے متعلق، عہد کا، عہد یا زمانے کے مطابق، زمانی
عَصْرِیَت
عصری ہونے کی حالت یا کیفیت، جدیدیت، زمانیت
عَصّار
تیلی، روغن گر، ان٘گور کا رس نکالنے والا
عَصِیر
کسی چیز کا نچوڑا ہوا پانی یا شیرہ، نچوڑ، آب انگور
مُتَعاصِر
ہم عصر ، باہم ایک زمانے کے ۔
مُعاصِر
ایک ہی زمانے کا، اپنے زمانے کا، ہم زمانہ، ہم عہد، ہم عصر
مُعاصَرَت
ایک عہد کا ہونا، ہم عصری، ہم عہد ہونا
مُعاصِرِین
معاصر کی جمع، ہم عصر، ہم زمانہ لوگ، بہت سے ہمعصر یا ہم عہد
مُعْتَصِر
جو اپنے لیے شراب تیار کرے ، شراب کشید کرنے والا ۔
مِعْصار
(طب) ایک آلہ جس میں تل وغیرہ کا تیل یا گنے وغیرہ کا رس نکالتے ہیں ، کولھو
مُعْصِر
حائضہ، لڑکی، جو بالغ ہونے کے قریب ہو، شادی کے قابل لڑکی، ابر باراں
مِعْصَر
(طب) معصار، نچوڑنے کا آلہ
مِعْصَرَہ
وہ ظرف جس میں انگور وغیرہ کا پانی نچوڑتے ہیں ؛ شکنجہ ؛ (علم تشریح) گدی کی ہڈی کی اندرونی سطح میں اس کے بیرونی ابھار کے مقابل ایک جوف ہے جو چھ دماغی وریدوں کا مجمع یا مقام اتصال ہے (Torcular Herophili)
مَعْصُور
طب: دبا کر نکالا ہوا، نچوڑا ہوا