اشتقاق
’’عاشَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
تَعَیُّش
عیش پرستی، عیش کرنا، عیش و عشرت (بناو سنگار لہو و لعب زیب و زینت وغیرہ) کا سامان مہیا کرنا
تَعَیُّشات
وہ اشیاء، جن کا تعلق عیش و عشرت سے ہو، بناؤ سنگھار، لہو و لہب یا زیب و زینت کی چیزیں
عائِشَہ
حضرت ابوبکر کی بیٹی اور پیغمبر محمد صلعم کی ایک بیوی کا نام
عَیَاشانَہ
عیاشی کا، عیاش سے متعلق، عیاشوں کی طرح
عَیّاش
نفس پرستی اورعیش وعشرت میں زندگی گزارنے والا، بدکار، نفس پرست، اوباش
عَیّاشی
اوباشی، بداسلوبی، بد وضعی، بد کرداری، شاہد بازی، تماش بینی، عیش پرستی
مَعاش
جائے پناہ، جاگیر، اراضی، زمین، جائیداد
مُعاشی
اقتصادی، معاشیاتی، کسی معیشت کے یا کسی صنعتی یا تجارتی تنظیم کے نظام یا اس کی عمل کاری سے متعلق