’’سوت‘‘ سے متعلق الفاظ
’’سوت‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آنکھ بیدار ہونا
(سوتے سوتے) آنکھ کھلنا، جاگنا
اَٹیرْنا
(طنزاً) حد سے زیادہ شراب پینا
پَریْتنا
(دھاگا یا سوت) لپیٹنا ، اٹیرنا.
پُھنْدْنا
(سوت ریشم یا کلابتوں کا) گچھا یا پھول، جو جوڑے کی نوک تسبیح جھالر اور کمر بند وغیرہ کے سرے پر یا ٹوپی میں لگاتے ہیں
پیلْنا
سینے سے زور لگا کر کسی چیز کو جگہ سے ہٹانے کے لیے بڑھنا، ریلنا، دھکیلنا
تار ٹُوٹْنا
سلسلہ منقطع ہونا، تسلسل موقوف ہونا، چلتے کام میں ہرج واقع ہونا، رخنہ پڑنا
تُومْیا
(سوت وغیرہ) جو بہت باریک اور عمدہ کتا ہوا ہو، وہ سوت جو ان٘گلیوں سے توم کر کاتا جاتا ہے
چُوچی
پستان، چھاتی، تھن، بُٹنی، نپل
دانت پِیسْنا
اُوپر اور نیچے کے دان٘توں کو ملا کر حرکت دینا ، گِھسنا ، (سوتے میں بعض لوگ (بیشتر بچّے) یہ فعل کرتے ہیں جسے عورتیں منحوس خیال کرتی ہیں).
سانا
(کنائی سوت) سوراخ دار نلکی جس کو چرخے کے نکلے پر چڑھا کر پیچک یا کُکڑی بناتے ہیں . پُرتی.
گُل جَھٹّا
(کتائی سوت) الجھاؤ ، الجھٹّی .
گوچی
(کتائی سوت) تاگے کے دو سروں کو عارضی طور پر جوڑنے کا عمل، آنٹ
مالا
سونے ، موتی یا پھولوں کا ہار.
مِدَقَّہ
کوٹنے کا آلہ ، موسل ، دستہء ہاون ؛ (نباتیات) بقچہء گل جو تین اجزأ(سوت ، ڈوڈی ، مسّہ) پر مشتمل ہوتا ہے (Pistil) ۔
موزَہ
پاؤں میں پہننے کی (سوتی، ریشمی، اونی) جراب
ٹھاڑی
(پتن٘گ بازی) پتن٘گ کی ڈور لپیٹنے کی بڑی اور مضبوط قسم کی گمٹی دار چرخی
ڈوری
بٹی ہوئی پتلی رسّی (سُوت یا رِیشم وغیرہ کی)
ڈھیکیاں
(کتائی سوت) سوت صاف اور درست کرنے کا پھریتیوں کا بڑا جوڑا جس پر سوت کی ادلا بدلی کر کے اس کی خرابی اور نقص دیکھا جاتا ہے نیز کھیچیوں کے ڈھانچ یا پھکوائیوں کو بھی جن پر ڈھیکی تیار کی جاتی ہے ڈھیکیاں کہتے ہیں.
کاتا
بان٘س کاٹنے کا چھرا، ہنسیا
کادُھو
(سوت کا تنا) سوت بٹنے کا ایک قائم کیلے پر گھومنے والا اوزار ، بھن٘ور کلی ، بھان٘ور گلی
کَپْڑا
(سوت ریشم اُون یا نائیلون وغیرہ کا بنا ہوا پارچہ جو خاص طور پر لباس کے علاوہ اور بہت سے کاموں میں آتا ہے.
کَتائی
(سوت یا ریشم وغیرہ) کاتنے کا کام یا پیشہ، کاتنا
کَتْنا
(سوت یا رشیم) کاتا جانا، روئی یا ریشم کے تاگے بننا
کَچَا اُون
(کنائی سوت) بغیر چھٹا اور کتا اون
کَچَا ریشَم
(کنائی سُوت) کوٹے پر سے اُتارا ہوا اور بغیر صاف کیا ہوا ریشم
کورا
مٹی کا برتن جس میں پانی نہ ڈالا گیا ہو ، غیر مستعملہ ، آوے سے نکلا ہوا .