’’آواز‘‘ سے متعلق الفاظ
’’آواز‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آواز کا چَڑھاو اُتار
آواز کا زہر وہم، نیچا اور اونچا سر
اَرارا دَھم
کسی عمارت یا بھاری چیز کے یکایک زور سے گرنے کی آواز
بارِیک آواز
پتلی، ہلکی اور اونچی آواز (جو کرخت نہ ہو اور سامعہ کو بھلی لگے)
بول اُٹھنا
چپ نہ رہنا ، کہنا ، یکایک یا اچانک کچھ کہنا ، چلّا اٹھنا
بَھرّانا
(جوش گریہ سے آواز کا) بھاری ہو جانا .
پَتّی لینا
(آواز کا) بھرّا جانا ، (آواز میں) کھڑکھڑاہٹ یا لغزش پیدا ہوجانا .
پُکار دینا
آگاہ کرنا، اطلاع دینا، خبردینا
تڑ
تھپڑ کی آواز، صدمہ یا ضرب کی آواز، چٹاخ
چَھپ چَھپ
کیچڑ یا پانی میں چلنے کی آواز
چَھنْکار
گھی یا تیل سے بگھارنے کی آواز
دینا
رک : پان٘و پھیلانا ، دخل دینا ،تجاوز کرنا۔
سِسْکاری
کتّے کو جھپٹانے یا لپکانے کی آواز
غَبْغَب
اونٹ کے حلق کی جگہ گلے کے اوپر بڑھے ہوئے بالوں کا گچھا
غُرْغُر
غرّانے کی آواز، غرّاہٹ، غوں غوں
قُلْقُل
پرندوں كے بند كرنے كا جال، ٹھاٹر، جافری
لَق لَق
چوڑے مُن٘ھ کی بوتل یا صراحی وغیرہ کے من٘ھ سے عرق یا پانی وغیرہ کے نکلنے کی آواز
مَصِیت
بلند ، اونچی ، دھماکے جیسی (آواز) ۔
مَصِیتی
مصیت (رک) سے منسوب یا متعلق ؛ (لسانیات) حلق میں ہوا کو روک کر پیدا کی گئی (آواز) ۔
مُفلِس کا مال ہے
سستا مال ہے کوڑیوں کے مول ہے ، ارزاں مال ہے (بیچنے والوں کی آواز) خریدار سستا سمجھ کر خرید لیں
کُریتی
(بان٘گ) حریف سے مقابلہ کرنے کا ایک طریقہ
کوک
دل خراش آواز، غم بھر آواز ، چیخ ، جھلّاہٹ.
کُوکُو
کبوتر اڑاتے وقت کبوتر باز کی آواز