’’غصہ‘‘ سے متعلق الفاظ
’’غصہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
بَھپَکْنا
بھبکنا، خشمگیں آواز سے کسی سے کچھ کہنا
بَھڑَک
(غصہ یا گرمی کی) شدت، حدت
پَڑے بھاڑ چُولھے میں
ختم ہوجائے ، دور ہا جائے ، مٹ جائے ، برباد ہو جائے (غصہ میں کہتے ہیں).
تَنْنا
(کسی عضو یا رگ وغیرہ کا) پھیل جانا ، کھن٘چنا ، اکڑنا.
خَشْم آلُود
غصّے سے بھرا ہوا، غضب ناک
زَجْر و عِتاب
سرزنش، ڈانٹ ڈپٹ، غصہ، قہر، زجر و توبیخ
غَضَب آلُودَہ
غصہ میں بھری ہوئی، غضب ناک، غصے میں بھرا ہوا
قَضا آئی ہے
(غصّے کے محل پر) شامت آئی ہے ، مار کھاؤ گے .
لَب گَزاں
ہون٘ٹ چباتا ہوا ، (غصّے ، حسرت یا افسوس وغیرہ سے)
نَرم کَرْنا
ملائم کرنا، پلپلا بنانا، سختی دُور کرنا
کَرودھی
غصّے والا، غصیلا، غضبناک، ناراض، جسے بہت جلدی غصہ آجاتا ہو
کَف بَھر لانا
رک: کف اُڑانا (غصّے میں).
کَڑھی کا اُبال
جلد فرو ہونے والا، وقتی (جوش یا غصہ)، عارضی برہمی، جلد ختم ہونے والا غصہ
ہَضِیمَت
اشتعال، بدمعاشی، جبر، ظلم، غصہ