تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شَمْشِیر" کے متعقلہ نتائج

شَمْشِیر

شیر کے ناخن کی شکل کا ایک آہنی ہتھیار، خمیدہ تلوار، تلوار جو بیچ سے خمدار ہو، کٹار

شَمْشِیر جَن٘گ

ایک خطاب جو نوابوں اور امیروں کو دیا جاتا تھا

شَمْشِیر عَلَم کرنا

شمشیر کو مارنے کے واسطے اٹھانا ؛ جنگ کی غرض سے تلوار کو اس طرح بلند کرنا کہ اس کا رخ آسمان کی طرف ہو.

شَمْشِیر عَلَم رَہْنا

تلوار کا اون٘چا ہونا ، تلوار بلند رہنا ، لڑنے پر آمادہ ہونا.

شَمْشِیر کَشِیدَہ

وہ شخص جو کسی کو قتل کرنے کے لئے تلوار کھنچے ہوئے ہو

شَمْشِیر صَیقَل ہونا

تلوار کا صاف ہونا یا چمکنا

شَمْشِیر بَہ دَسْت

رک : شمشیر بدست.

شَمْشِیر عُرْیاں کَرنا

تلوار نیام سے باہر نکالنا ، لڑنے پر تیار ہونا.

شَمْشِیرِ پَہْن

چوڑی تلوار

شَمْشِیر کِی دھار رَواں ہونا

تلوار چلنا، سخت جنگ ہونا

شَمْشِیرِ بَرْہَنَہ

برہنہ تلوار، ننگی تلوار

شَمْشِیرعَلَم ہونا

تلوار کا مارنے کے لئے اٹھایا جانا

شَمْشِیر گَر

بنانے والا

شَمْشِیر دَم

(کنایۃً) تیز و طرار

شَمْشِیرِ جَوہَرْ دار

وہ تلوار جس پر ایسے نقوش ہوں جن سے اس کی عمدگی ظاہر ہو، آبدار تلوار

شَمْشِیرِ ہِلالی

وہ تلوار جو بیچ میں سے خم دار ہوتی ہے

شَمْشِیر بَنْد

وہ جس نے کمر سے تلوار باندھ رکھی ہو ، جنگ کے لیے تیار.

شَمْشِیر ساز

تلوار بنانے والا

شَمْشِیر باز

تلوار چلانے والا، شمشیر بازی کے فن کا ماہر، پیشہ ور تیغ زن، تلوریا

شَمْشِیر زَنی

تلوار مارنا، تلوار چلانا، تلوار سے لڑنے جھگڑنے کا فن، سپاہی کا پیشہ

شَمْشِیر گِیر

وہ جس نے تلوار پکڑ رکھی ہو ، لڑنے پر آمادہ شخص

شَمْشِیر کَرنا

تلوار سے جنگ کرنا

شَمْشِیر چَلْنا

تلوار کا وار ہونا ؛ لڑائی ہو جانا ، جنگ ہونا ؛ تلوار چلانا (رک) کا لازم.

شَمْشِیر دوسْت

تلوار سے گہرا تعلق رکھے والا ، تلوار سے لڑنے کا شوقین ؛ جنگجو.

شَمْشِیر کھانا

تلوار کا وار کھانا ، تلوار کا زخم لگنا

شَمْشِیر بَنْدی

تلوار سے لڑنا نیز اس کا فن

شَمْشِیر بازی

تلوار سے لڑنا نیز اس کا فن

شَمْشِیر رانی

تلوار چلانا ، تلوار چلانے کا فن.

شَمْشِیر سازِی

تلوار بنانا

شَمْشِیر بَکَف

شمشیر بدست، ہاتھ میں تلوار

شَمْشِیرِ اَجَل کا شِکار ہونا

مرنا

شَمْشِیر پِھرنا

تلوار چلنا (گلے وغیرہ پر)

شَمْشِیر اُٹھانا

کوئی ہتھیار یا شمشیر ہاتھ میں لینا ، لڑنے پر آمادہ ہونا ، جنگ کے لیے تیار ہونا.

شَمْشِیر لَگانا

تلوار مارنا ، تلوار چبھونا

شَمْشِیر اُتَرْنا

تلوار کی نوک کا کسی جسم میں گھسنا.

شَمْشِیر چَمَکْنا

تلوار چلنا.

شَمْشِیر کِھنچْنا

تلوار کا میان سے نکلنا

شَمْشِیر چَلانا

شمشیر زنی کرنا ، تلوار سے وار کرنا.

شَمْشِیر اُگَلْنا

شمشیر کا نیام سے نکل پڑنا.

شَمْشِیر تولْنا

شمشیر زنی کا ارداہ کرنا ، تلوار کو ہاتھ میں لے کر جانچنا تا کہ وار پورا پڑے ، تلوار سنبھالنا ، وار کرنے کے لئے تیار ہونا

شَمْشِیر بَرْدار

شمشیر بدست ، تلوار لئے ہوئے.

شَمْشِیر بَدَسْت

جس کے ہاتھ میں کھنچی ہوئی تلوار ہو، مقابلہ پر آمادہ

شَمْشِیر کا پانی

تلوار کی آب یا چمک

شَمْشِیر کا دَھنی

تلوار چلانے میں ماہر

شَمْشِیر کا کھیت

میدان جنگ جہاں بہت سے کُشتوں کی لاشیں پڑی ہوں.

شَمْشِیر کِی جَھنَک

تلوار پر تلوار لگنے کی آواز

شَمْشِیر باندْھنا

شمشیر کو کمر سے بان٘دھا ، لڑنے کو تیار ہونا.

شَمْشِیر کھینْچْنا

تلوار میان سے نکالنا

شَمْشِیرِ صاعِقہ بِیز

بجلی کی طرح مارنے والی تلوار

شَمْشِیر نِیام کَرنا

تلوار نیام میں رکھنا ، لڑنے کا ارادہ ملتوی کرنا ، شکست ماننا

شَمْشِیر صَیقَل کَرنا

تلوار کو صاف کرنا یا چمکانا

شَمْشِیرِ صاعِقََہ خِصال

بجلی کی سی خاصیت رکھنے والی تلوار ، بہت چمکنے یا فوراً قتل کرنے والی تلوار

شَمْشِیرِ عُرْیاں

ننگی تلوار، نیام سے باہر نکلی ہوئی تلوار

شَمْشِیر آدِھی کِھینچنا

تلوار کا نصف نیام سے باہر آنا

شَمْشِیر کا اُگْلا پَڑْنا

شمشیر کا نیام سے نکلا پڑنا

شَمْشِیر میں بَل پَڑْ جانا

تلوار میں کچی آنا ، تلوار ٹیڑھی ہو جانا

شَمْشِیرِ خُدا

خدا کی تلوار ؛ (کنایۃً) حضرت امام حُسین

شَمْشِیرِ اَدا

شوخی ، غمزہ ، انداز

شَمْشِیرِ گِلی

مٹی کی تلوار

شَمْشِیرِ تیز

باریک دھار کی تلوار، تیز تلوار

شَمْشِیر کے مترادفات

شَمْشِیر

اصل: فارسی

'شَمْشِیر' پر مشتمل اردو مترادف الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone